حالیہ اعلان کے مطابق ’’دھمال‘‘ فرنچائز کی چوتھی قسط ’’دھمال ۴‘‘ بھی عید ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی جس میں اجے دیوگن اپنی ٹیم کے ساتھ یش اور رنبیر کپور کو باکس آفس پر ٹکر دیں گے۔
EPAPER
Updated: May 16, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai
حالیہ اعلان کے مطابق ’’دھمال‘‘ فرنچائز کی چوتھی قسط ’’دھمال ۴‘‘ بھی عید ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی جس میں اجے دیوگن اپنی ٹیم کے ساتھ یش اور رنبیر کپور کو باکس آفس پر ٹکر دیں گے۔
اجے دیوگن اپنی ’’دھمال‘‘ ٹیم کے ساتھ عید ۲۰۲۶ء پر پردۂ سیمیں پر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ عید ۲۰۲۶ء پر پہلے ہی دو بڑی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔ میکرز کے مطابق ’’دھمال ۴‘‘ کامیڈی، ڈرامہ اور ایکشن سے بھرپور ہے جو عید ۲۰۲۶ء پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘ فلمسازوں نے مزید کہا کہ ’’تفریح کا سب سے بڑا ہیٹر واپس آ گیا ہے! دھمال فرنچائز کے شائقین میں جوش و خروش۔ ’’دھمال ۴‘‘ کیلئے تیار رہئے۔ ‘‘ خیال رہے کہ اجے دیوگن کی ’’دھمال ۴‘‘ باکس آفس پر یش کی ’’ٹاکسک‘‘ اور رنبیر کپور کی ’’لو اینڈ وار‘‘ سے ٹکرائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: سوشل میڈیا پر عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کی مہم، ٹرولز کو سخت جواب
’’دھمال ۴‘‘ میں اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، سنجے مشرا، جاوید جعفری، سنجیدہ شیخ، انجلی آنند، اوپیندر لیمے، وجے پاٹکر اور روی کشن نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ یہ ’’دھمال‘‘ فرنچائز کی تیسری فلم ہے۔ ’’ٹاکسک‘‘ میں یش نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ مبینہ طور پر اس فلم میں یش کے مقابل تارا ستاریہ، کیارا اڈوانی، اور نین تارا ہیں۔ اس فلم میں ہما قریشی، نوازالدین صدیقی اور اکشیا اوبرائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے ہدایتکارا گیتھو موہن داس ہیں۔ ’’لو اینڈ وار‘‘ میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔ یہ مبینہ طور پر راج کپور کی ’’سنگم‘‘ پر مبنی ہے۔