Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ میں رانی مکھرجی بھی شامل

Updated: May 16, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

خبروں کے مطابق شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ میں رانی مکھرجی بھی اہم کردار ادا کرنے والی ہیں۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی ۲۰؍ سال بعد اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔

Shah Rukh Khan and Rani Mukerji. Photo: INN
شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کی کاسٹ دن بہ دن بڑی ہوتی جارہی ہے۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں جیکی شروف اور انیل کپور بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اب، ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’کنگ‘‘ میں رانی مکھرجی بھی شامل ہورہی ہیں جو شاہ رخ خان کے ساتھ ۲۰؍ سال بعد اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ۱۹؍ سال بعد اسکرین شیئر کررہی ہیں۔ رانی مکھرجی اور شاہ رخ خان آخری مرتبہ ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ (۲۰۰۶ء) میں نظر آئے تھے جبکہ ’’اوم شانتی اوم‘‘ (۲۰۰۷ء)، ’’رب نے بنادی جوڑی (۲۰۰۸ء) اور ’’زیرو‘‘ میں رانی مکھرجی چند سیکنڈز کیلئے مہمان اداکار کے طور پر نظر آئی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کے کے مینن کی سپر ہٹ ویب سیریز ’’اسپیشل اوپس‘‘ سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری

ابھیشیک بچن کے ساتھ وہ آخری بار ’’لاگا چنری میں داغ‘‘ (۲۰۰۷ء) میں کام کیا تھا۔ دونوں ’’لک بائی چانس‘‘ (۲۰۰۹ء) میں بطور مہمان اداکار شامل ہوئے تھے۔ ’’کنگ‘‘ میں رانی مکھرجی مبینہ طور پر سہانا کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ ’’رانی مکھرجی اور شاہ رخ خان نے ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘، اور ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے، اور اب وہ ’’کنگ‘‘ میں ساتھ کام کریں گے۔ رانی مکھرجی فلم میں سہانا خان کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: پریش راول ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ سے نکل گئے

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک توسیعی کیمیو ہے اور رانی کو صرف پانچ دن شوٹنگ کرنی ہے۔ رانی، شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند کے ساتھ کام کرنے پر انکار نہیں کرسکیں۔ انہوں نے اپنا کردار سنا اور فوراً راضی ہوگئیں۔ ‘‘ ’’کنگ‘‘ میں شامل ہونے والے ۱۰؍ اہم اداکار: شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن، • ارشد وارثی، دپیکا پڈوکون، سہانا خان، • ابھے ورما، • جے دیپ اہلاوت، • انیل کپور، • جیکی شروف اور رانی مکھرجی۔ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ ۲۰؍ مئی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK