Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنیڈائی لیڈر وں کا فلسطینیوں کے خلاف ناانصافی کو یاد کرنے کیلئے اجتماع

Updated: May 16, 2025, 10:04 PM IST | Ontario

کنیڈائی لیڈر فلسطینیوں کے خلاف ناانصافی کو یاد کرنے کیلئے مجتمع ہوئے، انہوں نے فلسطینی حقوق کے تحفظ اور وضاحت کیلئے نکبہ بل کی تجویز پیش کی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

کنیڈا کے فلسطین حامی لیڈروں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہل پر جمع ہو کر ’’نکبہ‘‘ یا ’’المیہ‘‘کی۷۷؍ ویں سالگرہ منائی، جو اقوام متحدہ کے مطابق۱۹۴۸ء کی عرب-اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینیوں کی بے گھری اور جائیداد سے محرومی کو ظاہر کرتی ہے۔ ماضی کے خوفناک واقعات آج تک جاری ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں فلسطینی۱۵؍ مئی کو اسے یاد کرتے ہیں۔ نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفن براؤن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’جس وقت ہم یہاں کھڑے ہیں، غزہ پٹی کے فلسطینی ایک دوسرے نکبہ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کھلے عام غزہ سے۲۵؍ لاکھ فلسطینیوں کی نسلی صفائی اور علاقے کو ضم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں بات کی ہے۔ وہ صرف باتیں ہی نہیں کر رہے، بلکہ فعال طور پر زمین صاف کر رہے ہیں اور وہی کر رہے ہیں جو انہوں نے وعدہ کیا تھا۔‘‘
 براؤن نے کہا کہ ٹرمپ نے کینیڈا، گرین لینڈ اور غزہ کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالا ہے، جو کہ ’’ایک غیر معمولی صورتحال‘‘ ہے۔ ٹرمپ غزہ کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس تاریک ماحول میں براؤن نے کہا کہ وہ ’’ایکٹ فار کینیڈا ٹو اسٹینڈ فار ہیومن رائٹس اینڈ پیس ان دی مڈل ایسٹ‘‘ پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، جسے ’’نکبہ بل‘‘بھی کہا جاتا ہے۔ اس بل میں دیگر اقدامات کے علاوہ،۱۵؍ مئی کو نکبہ ڈے کے طور پر منانے، کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے، اسرائیل کو تمام ہتھیاروں اور برآمدات پر پابندی لگانے، اور کینیڈا کی پالیسی میں اصلاحات کے ذریعے غزہ کے فلسطینیوں کو کینیڈا میں اپنے خاندانوں کے ساتھ آسانی سے ملنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  
براؤن نے کہا، ’’ہم پہلے ہی دیگر پارلیمان کے ساتھ (نکبہ) ماڈل قانون سازی پر تعمیری بات چیت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم امریکہ کی الحاق کی دھمکیوں کے خلاف یہاں اور بیرون ملک حقیقی پالیسی حل کیلئے  تعمیری طور پر کام کر سکتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK