Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم ’’دی وائیوز‘‘ کا اعلان، بالی ووڈکی ’’حقیقت‘‘  دکھائیں گے

Updated: July 09, 2025, 3:22 PM IST | Mumbai

فلمساز مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم ’’دی وائیوز‘ ‘ بالی ووڈ کی لگژری دنیا پر مبنی ہوگی جس میں بالی ووڈ کی حقیقت دکھائی جائے گی۔اس فلم میں سونالی کلکرنی، مونی رائے، راگینا کیسینڈر، راہل بھٹ، سوربھ سچدیو، ارجن باجوا اور فریڈی دارووالا کلیدی کردار نبھائیں گے۔

Madhur Bhandarkar. Photo: INN
مدھر بھنڈارکر۔ تصویر: آئی این این

ماڈلنگ اور فیشن کی دنیا کا تاریک منظر بیان کرنے اور کرینہ کپور خان کے اسٹارڈم کے نشیب و فراز پر روشنی ڈالنے کے بعد مدھر بھنڈارکر اپنی اگلی فلم ’’ہیروئن‘‘ سے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ کا نقاب ہٹائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نانا پاٹیکر کو فلمی چکاچوند پسند نہیں، فلم ختم ہوتے ہی گائوں چلے جاتے ہیں

مدھر بھنڈارکر نے فلم کا اعلان کیا
مدھر بھنڈارکر نے اپنی اگلی فلم ’’دی وائیوز‘‘ کا اعلان کیا ہے جس میں بالی ووڈ ستاروں کی لگژری دنیا کی خفیہ حقیقت بیان کی جائے گی۔ انسٹاگرام پر مدھر بھنڈارکر نے فلم کے متعلق لکھا ہے کہ ’’آج میری ۱۶؍ ویں فلم ’’دی وائیوز‘‘ کی شروعات ہوئی ہے جو ایک حقیقی کہانی ہے اور جسے بالی ووڈ کی لگژری دنیا پر فلمایا گیا ہے جس کا میں نے گزشتہ سال تجربہ کیا ہے۔ اس سفر کو مکمل کرنے کیلئے مجھے آپ کی دعاؤں اور تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘ مدھر بھنڈارکر اس فلم کیلئے ’’انڈیا لوک ڈاؤن‘‘ کیلئے مشہور پاور جین کے ساتھ شراکت داری کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: نیتو سنگھ نے بچپن میں بھی کئی عمدہ فلموں میں کام کیا ہے

فلم کی کاسٹ
ترن آدرش کے مطابق ’’دی وائیوز‘‘ میں سونالی کلکرنی، مونی رائے، راگینا کیسینڈر، راہل بھٹ، سوربھ سچدیو ، ارجن باجوا اور فریڈی دارووالا کلیدی کردار نبھائیں گے۔

فلم پر ردعمل
صارفین مدھر بھنڈارکر کے اس پروجیکٹ کیلئے پرجوش ہیں۔ فلم کے تعلق سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن یہ فلم اگلے سال ریلیز کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK