جیمس گن کی فلم ’’سپرمین‘‘کی ریلیز کے بعد زیک اسنائیڈر کی فلم ’’مین آف اسٹیل‘‘ کی ویورشپ میں ۲۱۸؍ فیصدکااضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ’’سپرمین‘‘ ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروںمیں ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: July 19, 2025, 4:13 PM IST | Mumbai
جیمس گن کی فلم ’’سپرمین‘‘کی ریلیز کے بعد زیک اسنائیڈر کی فلم ’’مین آف اسٹیل‘‘ کی ویورشپ میں ۲۱۸؍ فیصدکااضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ’’سپرمین‘‘ ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروںمیں ریلیز ہوئی تھی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’’جیمس گن کی فلم ’’سپرمین‘‘ کی ریلیز کے بعد ایچ بی او میکس پر زیک اسنائیڈر کی فلم ’’ مین آف اسٹیل‘‘ کی ویور شپ میں ۲۱۸؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق جیمس گن کی فلم ’’سپرمین‘‘ کے پریمیر کے بعد ایچ بی او پر ڈی سی کی دیگر فلموں جیسے ’’ سپرمین: دی مووی‘‘، ’’ سپر/مین: دی کرسٹوفرریو اسٹوری‘‘ اور ’’پیس میکر‘‘ کی ویورشپ میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیڈ لائن کی رپورٹ میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ ’’ ہر ہفتے کرسٹوفر ریوز کی منفرد فلم ’’سپرمین: دی مووی‘‘ کی ویورشپ میں ۳۳۲؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔‘‘۲۰۲۴ء کی دستاویزی فلم’’سپر/ مین: دی کرسٹوفر ریو اسٹوری‘‘، جس کی ہدایتکاری لین بون ہوتے اور پیٹرایتے دوگی نے کی ہے، کی ویورشپ میں بھی ہفتہ بہ ہفتہ ایک ہزار ۲۰۶؍ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سنیل شیٹی اور جیکی شراف کی سیریز ’’ہنٹر‘‘ کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز
گزشتہ ہفتے ڈی سی کی فلم ’’پیس میکر‘‘ میں ۹۱؍ فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔ یاد رہے کہ یہ تبدیلی اگست میں سیزن ۲؍کے آغاز کے بعد سامنے آئی ہے۔ تجارتی ڈیٹا پورٹل ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’سپرمین‘‘ نے ہندوستان میں۷؍ کروڑروپے اور امریکہ میں ۲۲۰؍ ملین کا کاروبار کیا ہے۔ جمعرات تک اس فلم نے عالمی باکس آفس پر ۳۰۰؍ ملین کا ہندسہ پار کر لیا تھا۔‘‘جیمس گن کی پرانی فلم ’’سپرمین: لیگسی‘‘ ڈیوڈ کورنسویٹ، کرسٹوفر ریور، برانڈن روتھ اور ہنری کیول کی اداکاری سے سجی سپرہیرو فلم سے قبل ڈی سی یو ’’چیپٹر ون: گوڈز اینڈ مانسٹرز‘‘ کی پہلی فلم تھی۔جیمس گن، جو ’’گارڈین آف گیلکسی‘‘، ’’دی سوسائیڈ اسکوئیڈ‘‘ (۲۰۲۱ء) اور اوریجنل میکس سیریز ’’پیس میکر‘‘ (۲۰۲۲ء)کی ہدایتکاری کیلئے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سپرمین‘‘ کا اسکرین پلے بھی لکھا ہے۔ یاد رہے کہ ’’سپرمین‘‘ ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔