Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنیل شیٹی اور جیکی شراف کی سیریز ’’ہنٹر‘‘ کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز

Updated: July 19, 2025, 6:54 PM IST | Mumbai

سنیل شیٹی اور جیکی شراف کی اداکاری سے مزین سیریز ’’ہنٹر‘‘ کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ’’ہنٹر‘‘ کا سیزن ۲؍ ، ۲۴؍جولائی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگا ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فرسٹ سیزن کی اوسط کامیابی کے بعد امیزون پرائم ویڈیو نے ’’ہنٹر‘‘ کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں جیکی شراف اور سنیل شیٹی کے درمیان جنگ دکھائی گئی ہے۔

’’ہنٹر ۲‘‘ کے ٹریلر میں کیا ہے
’’ہنٹر ۲‘‘ کے ٹریلر کی شروعات جیکی شراف کے طاقت کا مظاہرہ کرنے سے ہوتی ہے جبکہ سیریز میں ہم انہیں بطور انٹرنیشنل گینگسٹر دیکھیں گے۔ بعد ازیں جیکی شراف سنیل شیٹی سے قریبی ایک شخص کو اغوا کر لیتے ہیں اور پھر وہ اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹریلر کے ڈسکرپشن میں لکھا ہوا ہے کہ ’’ہنٹر‘‘ کا سیزن ۲ سسپنس، ایکشن اور تجسس سے بھرپور ہے۔لیکن کیا وکرم پوچھا کو بچانے میں کامیاب ہوپائےگا یا اس کے خلاف طاقتیں اس سے بھی زیادہ طاقتورثابت ہوں گی؟ ہائی پروڈکشن ایکشن اور ایموشنل ٹویسٹ کیلئے تیار رہئے۔ ’’ہنٹر‘‘ سیزن ۲؍ امسال کے تھریلر میں سے ایک ہوگا، پرتجسس سیزن کو دیکھنا مت بھولئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی میزبان بن گئے

’’ہنٹر‘‘ سیزن ۲ ؍ پرردعمل
سوشل میڈیا صارفین جیکی شراف اور سنیل شیٹی کے درمیان جنگ دیکھنے کیلئے تیار ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’اف بھائی ایکشن کا لیول ٹوپ نوچ ہے یقین نہیں آرہا ہے کہ ایم ایکس پلیئر ایسے بگ بجٹ شوز لے رہا ہے۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’امیزون ایم ایکس پلیئر ٹیم:ـ اس شو کو ٹھیک طریقے سے پروموٹ کرئے۔ سنیل انا پوری دنیا میں عزت کے مستحق ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: راجیش کھنہ کسی بھی کردار میں اترنے کی صلاحیت رکھتے تھے

’’ہنٹر‘‘ کے سیزن ۲؍ کے بارے میں
’’ہنٹر‘‘کے سیزن ۲؍ کی ہدایتکاری پرنس دھمین اور الوک بٹرانے کی ہے جبکہ اس میں سنیل شیٹی، جیکی شراف، انوشا ڈینڈکر اور برکھابشت نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK