شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’’منت‘‘ کی تزئین کاری شروع ہے اس دوران اس کا ہیرےسے جڑا نیم پلیٹ عام نیم پلیٹ سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 17, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’’منت‘‘ کی تزئین کاری شروع ہے اس دوران اس کا ہیرےسے جڑا نیم پلیٹ عام نیم پلیٹ سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان کی مشہور رہائش گاہ ’’منت‘‘ طویل عرصے سے صرف ایک مکان نہیں رہ گئی ہے بلکہ ممبئی کا ایک ٹورسٹ اسپاٹ بن گئی ہے۔ شائقین کیلئے یہ حقیقت میں بدلے ہوئے خوابوں کی علامت ہے، ایک ایسی جگہ جہاں بالی ووڈ کی خواہشات ٹھوس محسوس ہوتی ہیں۔ اس کی تزئین و آرائش کے دوران بھی، شائقین باندرہ میں واقع ’’منت‘‘ کے باہر جمع ہورہے ہیں تاکہ اپنے سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔ تاہم، ’’منت‘‘ کا نیم پلیٹ ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ہیرے سے جڑے پرانے ڈیزائن، جس نے کچھ سال پہلے کافی ہلچل مچا دی تھی، کی جگہ ایک زیادہ مرصع، دھاتی بھورے اور چاندی کے ورژن نے لے لی گئی ہے۔ ’’ منت‘‘ کے نئے نیم پلیٹ نے مداحوں کی پرانی یادوں کو تازہ کردیا ہے۔
Live Visuals From Every SRK Fan ki Jannat (MANNAT) 😍
— SRKs ARMY (@TeamSRKsArmy) May 15, 2025
The New Mannat Name Plate Looks Magnificent ✨
Rt if you can’t wait to be there 🎉 #ShahRukhKhan #SRK #Mannat #Mumbai pic.twitter.com/ijx3xkhrp9
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ان کا خاندان ’’منت‘‘ کی جاری تزئین و آرائش کی وجہ سے عارضی طور پر دوسری جگہ رہائش اختیار کرچکا ہے۔ لیکن ’’منت‘‘ کے عظیم الشان دروازے کے باہر اب بھی مداحوں کا مجمع لگا رہتا ہے۔ شاہ رخ، گوری، اور ان کے بچے باندرہ کے پالی ہل علاقے میں کرائے کے ڈوپلیکس میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے پوجا کاسا میں دو شاندار ڈوپلیکس اپارٹمنٹ لیز پر لئے ہیں۔ یہ عمارت فلم پروڈیوسر واشو بھگنانی کی ملکیت ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا کرایہ ماہانہ ۲۴؍ لاکھ روپے ہے۔ ’’منت‘‘ میں تزئین و آرائش کا کام تقریباً دو سال تک جاری رہے گا۔مبینہ طور پر موجودہ عمارت میں دو نئی منزلیں شامل کی جا رہی ہیں۔