• Tue, 02 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منی پورکے لئے اشیاء و خدمات ٹیکس (دوسری ترمیم) بل کو پارلیمنٹ کی منظوری

Updated: December 02, 2025, 6:01 PM IST | New Delhi

منی پور اشیاء و خدمات ٹیکس (دوسری ترمیم) بل ۲۰۲۵ءکومنگل کو پارلیمنٹ میں منظوری دے دی گئی۔ راجیہ سبھا میں منگل کو اس پر تفصیلی بحث ہوئی اور بل کو صوتی رائے سے منظور کرنے کے بعد لوک سبھا کو واپس بھیج دیا گیا۔

Goods And Services Tax.Photo:INN
گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس۔ تصویر:آئی این این

منی پور اشیاء و خدمات ٹیکس (دوسری ترمیم) بل  ۲۰۲۵ءکومنگل کو پارلیمنٹ میں منظوری دے دی گئی۔  راجیہ سبھا میں منگل کو اس پر تفصیلی بحث ہوئی اور بل کو صوتی رائے سے منظور کرنے کے بعد لوک سبھا کو واپس بھیج دیا گیا۔اس بل کو لوک سبھا نے پیر کو ہی منظور کر لیا تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی صرف منی پور کے لیے ہی نہیں، پورے ملک کے لیے ہے اور ترمیم شدہ جی ایس ٹی ۲۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ءسے پورے ملک میں نافذ ہے۔ منی پور میں صدر راج ہے، اس لیے وہاں ترمیم شدہ جی ایس ٹی کو پارلیمنٹ کی منظوری کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔ 
  سیتا رمن نے بل کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن پر بھی سخت تنقید کی  اور کہا کہ جب منی پور کے لیے اہم موقع آیا ہے تو اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف باتیں کرتی ہے اور وہ منی پور کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی منی پور پر بحث ہوتی ہے، اپوزیشن اس میں حصہ نہیں لیتی  اور اس بار بھی ان کا وہی رویہ رہا ہے اور جب منی پور میں جی ایس ٹی نافذ کرنے کے تعلق سے پارلیمنٹ میں بحث ہو رہی ہے تو اپوزیشن ایوان سے باہر چلی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن صرف الزام لگاتی ہے اور منی پور پر صرف مگرمچھ کے آنسو بہاتی ہے۔ 
وزیر خزانہ نے کہا کہ منی پورکے تعلق سے جی ایس ٹی بل کے منظور ہونے سے اس سے متعلق غیر ضروری تنازعات کو آسانی سے نمٹایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی پر پہلے جی ایس ٹی کونسل میں وسیع بحث ہوئی ہے اور اس کے بعد ہی اس میں ۵؍ فیصد کے سلیب کو منظوری دی گئی ہے۔ جی ایس ٹی کے نئے التزامات سے ملک میں ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت کو وسیع فائدہ ہوا ہے اور جی ایس ٹی نافذ ہونے سے ہوٹل کے کمرے سستے ہوگئے ہیں جس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:شفافیت سے معیشت کو رفتار ملی: وزیر خزانہ سیتارمن کا گلوبل فورم میں خطاب

انہوں نے کہا کہ منی پور سے متعلق یہ خصوصی ترمیم بہت اہم ہے۔ اس میں مضبوط اصلاحات پر مبنی قدم اٹھائے گئے ہیں جس میں ٹریک-اینڈ-ٹریس سسٹم اہم ہے جس کے ذریعے دودھ پر کوئی جی ایس ٹی نہیں لگتا ہے۔ ڈبہ بند کرتے وقت زیادہ  درجۂ حرارت پر گرم کرنے کے بعد پیک کیا جاتا ہے اور کھولنے سے پہلے اسے فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ اس کے بعد ڈبہ کھولنے کے بعد ہی فریج میں رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ پہلے اس پر ٹیکس لگتا تھا لیکن اب اس پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہے۔ آج کی جو ترمیم ہے، اس سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک بار ایسا سسٹم بن جائے تو لیکیج روکنا آسان ہو جائے گا اور سپلائی کے وقت واؤچر بنانے کے اصول آسان ہو جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر

سیتا رمن کے مطابق یہ بل ۷؍اکتوبر ۲۰۲۵ءکو جاری کیے گئے آرڈیننس کی جگہ لے گا اور جی ایس ٹی کونسل کی ۵۶؍ویں میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلوں کے نفاذ کے لیے ضروری تبدیلیوں کو رسمی شکل دے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK