• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’خاموشی‘ کے ۲۸؍ سال، منیشا کوئرالا ڈائریکٹر کی پہلی پسند نہیں تھیں

Updated: August 11, 2024, 5:21 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں منیشا کوئرالا نے انکشاف کیا کہ وہ ’’’خاموشی‘‘ کیلئے سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی پسند نہیں تھیں۔ سنجے اس فلم میں کاجول یا مادھوری دکشت کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم، بعض وجوہات کے سبب ہیروئن کا کردار منیشا کے حصے میں آیا۔

Manisha Koirala. Photo: INN
منیشا کوئرالا۔ تصویر : آئی این این

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’خاموشی: دی میوزیکل‘‘ ۹؍ اگست ۱۹۹۶ کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو ۲۸؍ سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر فلم کی ہیروئن منیشا کوئرالا نے ایک حیران کن انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ادا  کئے گئے ان کے کردار ’’اینی بریگنزا‘‘ کیلئے وہ اپنے دیرینہ دوست اور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی پسند نہیں تھیں۔ تاہم، اس کردار نے منیشا کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’’۱۹۹۶ء کی اس فلم میں اس وقت سنجے کے ذہن میں کاجول اور مادھوری دکشت تھیں۔ وہ واضح تھے کہ انہیں اینی کیلئے ان میں سے کسی ایک کو کاسٹ کرنا ہے۔ لیکن مختلف وجوہات کے سبب یہ رول میرے حصے میں آگیا۔‘‘"

یہ بھی پڑھئے:’’دل چاہتا ہے‘‘ کے ۲۳؍ سال مکمل، فرحان اختر نے ویڈیو پوسٹ کیا

منیشا کوئرالا نے خاموشی کا اسکرپٹ پڑھنے پر اپنا رد عمل بیان کیا اور کس طرح انہوں نے بھنسالی کو چبھتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے۔ انہوں نے بھنسالی سے کہا تھا کہ ’’یہ دونوں نہیں ملیں تو، مَیں یاد آئی؟‘‘ بہر حال، اس فلم میں منیشا کوئرالا کی اداکاری کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ خاموشی کے کئی برسوں بعد سنجے لیلا بھنسالی اور منیشا کوئرالا نے نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ میں ساتھ کام کیا۔ ناظرین نے دونوں ہی کے کام کو سراہا ہے۔ اس ویب سیریز کا اگلا سیزن کچھ عرصے میں ریلیز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK