۱۵؍ مئی سے ۱۸؍ مئی ۲۰۲۵ء کے دوران ہندوستان میں ’’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘‘ اور ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل۔دی فائنل ریکننگ‘‘ ریلیز ہوئیں اور دونوں ہی نے باکس آفس پر زبردست کاروبار کیا۔
EPAPER
Updated: May 19, 2025, 6:59 PM IST | Mumbai
۱۵؍ مئی سے ۱۸؍ مئی ۲۰۲۵ء کے دوران ہندوستان میں ’’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘‘ اور ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل۔دی فائنل ریکننگ‘‘ ریلیز ہوئیں اور دونوں ہی نے باکس آفس پر زبردست کاروبار کیا۔
۱۶؍ سے ۱۸؍ مئی کے ویک اینڈ پر ہندوستانی باکس آفس پر ہالی ووڈ فلموں کا غلبہ رہا۔ ہالی ووڈ کی ۲؍ فلموں نے تہلکہ مچادیا۔ ان میں ٹام کروز کی آخری ’’مشن:امپاسبل‘‘ أمشن: امپاسبل۔ دی فائنل ریکننگ‘‘ اور ہارر فرنچائز ’’فائنل ڈیسٹینیشن‘‘ کی چھٹی فلم ’’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘‘ شامل ہیں۔۱۷؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ہندوستان میں ریلیز ہونے والی ’’مشن: امپاسبل‘‘ ہندوستان میں ابتدائی دنوں میں ٹام کروز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے پہلے دن ۵۰ء۱۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ ’’
دوسری جانب، فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘‘ ہندوستان میں ۱۵؍ مئی کو ریلیز ہوئی جس نے پہلے دن ۵۰ء۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ دوسرے دن اس نے ۳۵ء۵؍ کروڑ اور تیسرے دن ۲۵ء۶؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلمی تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ ویک اینڈ پر باکس آفس پر ان دونوں ہی فلموں کو غلبہ حاصل ہوگا۔