Inquilab Logo Happiest Places to Work

مَیں ایکشن کبھی نہیں چھوڑوں گا، ۱۰۰؍ سال کی عمر میں بھی فلمیں بناؤنگا: ٹام کروز

Updated: May 19, 2025, 9:03 PM IST | New York

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلمیں بنانا کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ علاوہ ازیں، ان کی فلم ’’مشن: امپاسبل۔دی فائنل ریکننگ‘‘ ہندوستان میں محض دو دونوں میں ۳۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرچکی ہے۔

Tom Cruise in action in his film "Mission: Impossible - The Final Reckoning". Photo: INN.
ٹام کروز اپنی فلم’’مشن: امپاسبل۔دی فائنل ریکننگ‘‘ میں ایکشن کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

’’مشن: امپاسبل۔دی فائنل ریکننگ‘‘ امریکہ میں ۲۳؍ مئی کو ریلیز ہوگی جبکہ یہ ہندوستان میں ۱۷؍ مئی کو ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم کے مرکزی اداکار ٹام کروز اس وقت اپنی فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ٹام کروز نے نیویارک میں فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔ اس دوران ہالی ووڈ رپورٹر نے ٹام کروز سے پوچھا کہ کیا تازہ ترین فلم واقعی فرنچائز میں آخری ہے جیسا کہ پہلے دعویٰ کیا گیا تھا؟ جس کے جواب میں ٹام نے کہا کہ ’’یہ آخری فلم ہے۔ ‘‘ اس کے بعد ہالی ووڈ سپر اسٹار سے ان کے دو سال پہلے کے اقتباس کے بارے میں پوچھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ہیریسن فورڈ کے کریئر سے متاثر ہیں اور اس وقت تک فلمیں بنانا چاہتے ہیں جب تک کہ وہ فورڈ کی عمر یعنی ۸۰؍ سال کی عمر میں نہ ہو جائیں ۔

ٹام نے جواب دیا کہ ’’مَیں اصل میں ۱۰۰؍ سال کی عمر تک فلم بنانا چاہتا ہوں۔ میں کبھی نہیں رکوں گا، میں کبھی ایکشن کرنا نہیں چھوڑوں گا، میں کبھی ڈرامہ، کامیڈی فلمیں کرنا نہیں چھوڑوں گا، میں اب بھی پرجوش ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ ٹام کروز کی فلم نے ہندوستان میں زبردست کاروبار کیا ہے۔ اور ان کی ہندوستان میں پہلے دو دنوں میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ سنیچر اور اتوار کو فلم نے تقریباً ۳۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلمی ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ فلم چند دنوں میں ہندوستان میں ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK