سابق اداکارہ، مصنفہ اور فلم پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ ٹائمز آف انڈیا میں اپنے طنز و مزاح کالم میں لکھا کہ پاکستانیوں کو سبق سکھانا ہے تو عابدہ پروین اور فریدہ خانم کے تمام نغموں کو ہماری ڈھن چک پوجا سے ڈب کروائیں۔
EPAPER
Updated: May 19, 2025, 8:09 PM IST | Mumbai
سابق اداکارہ، مصنفہ اور فلم پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ ٹائمز آف انڈیا میں اپنے طنز و مزاح کالم میں لکھا کہ پاکستانیوں کو سبق سکھانا ہے تو عابدہ پروین اور فریدہ خانم کے تمام نغموں کو ہماری ڈھن چک پوجا سے ڈب کروائیں۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے درمیان حکومت ہند نے ماہرہ خان، علی ظفر، فواد خان، ماورا حسین اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا پیجز پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے بعد بہت سے پاکستانی سلیبریٹیز نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سندور پر ہندوستان پر تنقید کی جن کی ۲۰۱۶ء کی ہندی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ اس سال کے شروع میں تھیٹروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی اور گزشتہ ڈھائی دہائیوں کی دوبارہ ریلیز کی سب سے بڑی کامیابی بن گئی۔ ماورا حسین پر جوابی وار کرتے ہوئے ان کے ’’صنم تیری قسم‘‘ کے ساتھی ہرش وردھن رانے نے دھمکی دی کہ اگر پاکستانی اداکارہ کو میکرز نے شامل کیا تو وہ ’’صنم تیری قسم ۲‘‘ میں کام نہیں کریں گے جس سے دونوں اداکاروں کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔
مزید یہ کہ شائقین نے دیکھا کہ پاکستانی اداکاروں بشمول ماورا، ماہرہ خان اور دیگر کو میوزک ایپس پر ان کی فلموں کے پوسٹرز سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اب ٹائمز آف انڈیا کیلئے اپنی تازہ ترین طنزیہ تحریر میں، سابق اداکارہ، مصنف، فلم پروڈیوسر اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے گانوں کو پڑوسی ملک کو سبق سکھانے کیلئے ڈھن چک پوجا کے ذریعے دوبارہ ڈب کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’صنم تیری قسم‘‘ کی حالیہ ری ریلیز کے بعد، میں بار بار گانے سن رہی ہوں۔ اسپوٹیفائی کو براؤز کرتے ہوئے، میں نے محسوس کیا کہ ماورا حسین کو البم کے سرورق سے ایڈٹ کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیل حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ فواد خان اور ماہرہ خان جیسے دیگر پاکستانی اداکاروں کو بھی اسی طرح ان کے آن لائن پوسٹرز سے مٹا دیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے طنز کیا کہ ’’ایک اچھے شہری کے طور پر اپنا فرض ادا کرنے میں پیچھے نہیں رہنا چاہتی، میں تجویز کرتی ہوں کہ ہم عابدہ پروین اور فریدہ خانم کے تمام گانوں کو اپنی ہی ڈھن چک پوجا سے ری ڈب کرائیں، یہ واقعی پاکستانیوں کو سبق سکھائے گا۔‘‘