جان ابراہم ایکشن موڈ میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی سپرہٹ فرنچائزی فورس کی تیسری قسط آنے والی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیروئن کو بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔ اس بار جان ابراہم کے مدمقابل جو ہیروئن جلوہ گر ہوں گی وہ جنوبی ہند کی خوبصورت حسینہ ہے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai
جان ابراہم ایکشن موڈ میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی سپرہٹ فرنچائزی فورس کی تیسری قسط آنے والی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیروئن کو بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔ اس بار جان ابراہم کے مدمقابل جو ہیروئن جلوہ گر ہوں گی وہ جنوبی ہند کی خوبصورت حسینہ ہے۔
۹؍سال کے بعد جان ابراہم اپنی فلم فورس۳؍ پر کام شروع کرنے والے ہیں۔ اس کے بارے میں گزشتہ ۳؍ برسوں سے بحث ہورہی تھی۔۲۰۲۲ء میں یہ خبر آئی کہ جان ابراہم نے فورس فرنچائزی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں اور وہ اپنی تیسری قسط ریلیز کرنے والے ہیں، اس نے مداحوں کے تجسس کو بڑھا دیا تھا۔ لیکن پچھلے ۳؍برسوں سے، فلم انڈسٹری میں فورس ۳؍ کے حوالے سے بہت کم خبریں رہی ہیں۔ اب اس فلم کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ درحقیقت فورس۳؍ کے لیے ہیروئن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:خاندان میں موہت سوری کی ’’سیارہ‘‘ جیسی سپر ہٹ فلم کسی نے نہیں دی: مہیش بھٹ
پنک ولا کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، پری پروڈکشن کے بعد، فورس۳؍ کے بنانے والے پوسٹ پروڈکشن شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شوٹنگ نومبر میں شروع ہوگی اور اس بار جان ابراہم اپنی ہیروئن کے ساتھ ایکشن موڈ میں نظر آئیں گے۔ فورس۳؍ کے لیے فائنل کی گئی اداکارہ ایک ابھرتی ہوئی جنوبی ہند کی اسٹار ہے جس نے گزشتہ کچھ برسوں میں اپنی شانداراداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔
یہ اداکارہ لکی بھاسکر فیم میناکشی چودھری ہیں۔ ۲۸؍ سالہ میناکشی پہلی بار۵۲؍ سالہ جان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی تاہم ابھی تک اس کی تصدیق یا تو میکرز یا اسٹارز کی جانب سے نہیں کی گئی۔ امید ہے کہ فلم بنانے والے شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے اس کی تصدیق کر دیں گے۔
میناکشی چودھری کے کریئر کی بات کریں تو گزشتہ ۴؍برسوں میں انہوں نے کئی متاثر کن فلموں میں اداکاری کرکے توجہ حاصل کی ہے۔ میناکشی، جنہوں نے ہندی فلم اپ اسٹارٹس سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، دی سیکنڈ کیس، دی گریٹسٹ آف آل ٹائم، لکی بھاسکر، اور سنکرانتھیکی وستھنم جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ اب فورس۳؍ میں ایکشن موڈ میں نظر آئیں گی۔ بھاو دھولیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شدید ایکشن کی توقع ہے۔