Inquilab Logo

فلم’’ میری کرسمس‘‘ کا ٹائٹل گانا لانچ

Updated: December 26, 2023, 5:20 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کی فلم ’ میر ی کرسمس‘ کا ٹائٹل ٹریک کرسمس کے موقع پرریلیز کیا گیا ۔ اس گانے کو ایش کنگ نے گایا ہے جبکہ پریتم نےکمپوز کیا ہے۔

Merry Christmas Movie. Photo: INN
فلم میری کرسمس۔ تصویر : آئی این این

’’میری کرسمس‘‘کے فلمسازوں نے کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کی مرکزی اداکاری والی فلم ’میری کرسمس‘ کا ٹائٹل ٹریک کرسمس کے موقع پرریلیز کیا گیا۔ اس گانے کو ایش کنگ نے گایا ہے جبکہ کمپوز پریتم نے کمپوز کیا ہے۔ 
’ٹپس‘ نے ٹائٹل ٹریک انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’میری کرسمس کا پرفیکٹ گانا، سنیما گھروں میں ۱۲؍ جنوری کو۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by TIPS (@tips)

اس فلم کے ہدایت کار سری رام راگھو ہیں جو اس سے پہلے ’بدلا پور‘ اور ’اندھادھن‘ بناچکے ہیں۔ ’’میری کرسمس‘‘کی شوٹنگ دو زبانوں میں کی گئی ہے اور دونوں ہی فلموں میں مختلف معاون اداکاروں نے اداکاری کی ہے۔ ہندی زبان میں سنجے کپور، ونئے پاٹھک ، پرتیما کنن اور ٹنو آنندنظرآئیں گے جبکہ تمل زبان میں رادھیکا سرتھ کمار، شان مگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ویلیمز ان ہی کردار میں نظرآئیں گے۔ فلم ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۴ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK