Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کامیابی شائقین کے نام کر دی

Updated: July 16, 2026, 8:03 PM IST | New York

ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی نے بدھ کے روز انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں حاصل کی گئی فتح اپنے شائقین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پرانی حریف ٹیم کے خلاف کامیابی نے موجودہ عالمی چیمپئن کے لیے خاص اہمیت اختیار کر لی ہے۔

Lionel Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

 ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی نے بدھ کے روز انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں حاصل کی گئی فتح اپنے شائقین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پرانی حریف ٹیم کے خلاف کامیابی نے موجودہ عالمی چیمپئن کے لیے خاص اہمیت اختیار کر لی ہے۔میچ کے بعد میسی نے کہا’’اگرچہ یہ صرف ایک میچ تھا، لیکن ہم نے کچھ ایسے جذباتی لمحات محسوس کیے جنہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ہمارے شائقین اس کامیابی کے بے حد خواہش مند تھے، کیونکہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ایک اور ورلڈ کپ فائنل میں داخلہ حاصل کرنا ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:رابرٹ پیٹنسن کی’’دی بیٹ مین ۲‘‘ایک بار پھر مؤخر، ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان


میچ میں انگلینڈ کو ابتدا میں انتھونی گورڈن نے برتری دلائی، تاہم ۸۵؍ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز نے اسکور برابر کر دیا۔ اس کے سات منٹ بعد لاوتارو مارٹینیز نے فیصلہ کن گول کرکے ارجنٹائنا کو اتوار کو اسپین کے خلاف ہونے والے فائنل میں پہنچا دیا۔دونوں گولز میں اسسٹ کرنے والے میسی نے کہا کہ ٹیم کا اجتماعی جذبہ ہی واپسی کی اصل وجہ بنا۔ انہوں نے کہا’’یہ ٹیم کبھی ہار نہیں مانتی۔ ہم جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔ ہم نے انہیں ان کے ہی حصے میں محدود رکھا اور ثابت کیا کہ ہم اضافی وقت کے بغیر بھی میچ جیت سکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا’’کوئی بھی ارجنٹینی یہ میچ ہارنا نہیں چاہتا تھا۔ پورے ورلڈ کپ میں ہمارا سفر ناقابلِ یقین رہا ہے اور انگلینڈ کے خلاف اس سیمی فائنل کی اہمیت سب سے الگ تھی۔‘‘دوسری جانب متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترنے کے صرف ۱۱؍ منٹ بعد فاتحانہ گول کرنے والے لاوتارو مارٹینیز اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے۔۲۸؍ سالہ فارورڈ نے کہا’’اس وقت بولنا بہت مشکل ہے۔ میں نے میدان میں ہی بہت آنسو بہائے ہیں۔ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ ناقابلِ یقین ہے۔ ہم مسلسل آگے بڑھتے رہے اور یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا’’پہلا ہاف بہت مشکل تھا، انگلینڈ نے ہم پر زبردست دباؤ ڈالا۔ دوسرے ہاف میں ان کے گول کے بعد وہ دفاعی انداز اختیار کر گئے، جس سے ہمیں گیند پر زیادہ کنٹرول ملا اور ہم نے کھیل کو بہتر انداز میں سنبھال لیا۔‘‘مارٹینیز نے ارجنٹائنا کے شائقین کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور حمایت نے ٹیم کے حوصلے بلند کیے۔ انہوں نے کہا’’شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی نے ہمارے لیے سب کچھ آسان بنا دیا۔ ہم اسٹاپیج ٹائم میں دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہوئے اور اس کے بعد ہر طرف خوشی کا ماحول تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ارجنٹائنا کے ۱۲؍ فاؤلز، ریفری پر جانبداری کے الزامات


انٹر میلان کے اسٹرائیکر نے اسپین کے خلاف فائنل کو سخت چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا’’اسپین ایک مضبوط اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ اب ہمیں آرام کرنا ہوگا، اپنی توانائی بحال کرنی ہوگی اور فائنل کی بہترین تیاری کرنی ہوگی۔ تاہم اس کامیابی کا لطف بھی اٹھانا چاہتے ہیں، کیونکہ مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل میں داخلہ حاصل کرنا آسان کام نہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK