Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی بمقابلہ یامل : فائنلسیما پر غیر یقینی کے سائے، ارجنٹائن کا برنابیو میں کھیلنے سے انکار

Updated: March 13, 2026, 9:08 PM IST | Buenos Aires

فٹبال شائقین کے لیے ایک پریشان کن خبر سامنے آئی ہے کہ ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان ہونے والا `فائنلسیما میچ منسوخی یا التوا کا شکار ہو سکتا ہے۔ اصل تنازع اس وقت شروع ہوا جب دونوں فٹبال فیڈریشنز میچ کے مقام پر متفق نہ ہو سکیں۔

Yamal And Messi.Photo:INN
میسی اور یامل۔ تصویر:آئی این این

 فٹبال شائقین کے لیے ایک پریشان کن خبر سامنے آئی ہے کہ ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان ہونے والا `فائنلسیما  میچ منسوخی یا التوا کا شکار ہو سکتا ہے۔ اصل تنازع اس وقت شروع ہوا جب دونوں فٹبال فیڈریشنز میچ کے مقام پر متفق نہ ہو سکیں۔
یہ میچ اصل میں قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا (جہاں میسی نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی تھی)، لیکن خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے منتظمین نے اسے وہاں سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔  یوئیفا  اور ہسپانوی فیڈریشن نے ریئل میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ سینٹیاگو برنابیو کو متبادل کے طور پر پیش کیا۔ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن  نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ میڈرڈ میں کھیلنا اسپین کو ’’ہوم ایڈوانٹیج‘‘ دے گا، جو کہ ناانصافی ہوگی۔
ارجنٹائن فیڈریشن کے صدر کلاڈیو چیکی تپیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ یہ میچ بیونس آئرس کے ایسٹاڈیو مونیومینٹل میں کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کیڈینا سیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  میں چاہتا ہوں کہ یہ مقابلہ مونیومینٹل میں ہو۔ اسپین اسے اپنے ملک میں چاہتا ہے، لیکن ہم اپنے گھر میں اس کی میزبانی کے لیے کام کریں گے۔
اسپین کے منیجر لوئس ڈی لا فونٹے ورلڈ کپ سے قبل دو مضبوط میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔ اگر ارجنٹائن اور مصر کے خلاف ان کے میچز (جو قطر میں ہونے تھے) منسوخ ہوتے ہیں، تو اسپین کو ہنگامی بنیادوں پر نئے حریف تلاش کرنے ہوں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ لاجسٹک مسائل اور وقت کی کمی کی وجہ سے اس میچ کا التوا ہی سب سے زیادہ ممکنہ نتیجہ دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا ’’دُھرندھر۲‘‘ میں ارجن رامپال بھی اکشے کھنہ کی طرح مشہور ہوں گے؟

سعودی پرو لیگ: نیوم  کی قسمت پھر آخری لمحات میں دغا دے گئی
 سعودی پرو لیگ کے ۲۶؍ ویں میچ ڈے کا آغاز سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ہوا۔ تبوک میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں نیوم اور التعاون کے درمیان مقابلہ ۲۔۲؍ سے برابر رہا۔ نیوم کے لیے یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جب وہ انجری ٹائم میں گول کھا کر جیت سے محروم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پی ایس ایل ۱۱؍ کے لیے این او سی جاری

نیوم نے میچ کا آغاز انتہائی پر اعتماد انداز میں کیا اور۲۳؍ ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ لوسیانو روڈریگز نے عبداللہ دوکورے کے بہترین تھرو بال پر گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ۰۔۱؍گول کی سبقت دلائی۔ ۷۰؍ ویں منٹ میں کولمبیا کے اسٹار اسٹرائیکر روجر مارٹنیز نے طویل فاصلے سے ایک حیران کن گول کر کے اسکور ۱۔۱؍ برابر کر دیا۔نیوم نے فوری جوابی حملہ کیا اور محض ۶؍منٹ بعد الیگزینڈر لکا زیٹ نے طاقتور فنش کے ذریعے اسکور ۱۔۲؍گول کر کے اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلا دی۔ جب ایسا لگ رہا تھا کہ نیوم تین پوائنٹس حاصل کر لے گی، انجری ٹائم میں متبادل کھلاڑی محمد الکویکبی نے شاندار سولو رن بنایا اور گیند کو گول کیپر میکسی میانو کے پاس سے گزار کر میچ۲۔۲؍ سے برابر کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی نیوم کو النصرا کے خلاف آخری لمحات میں محمد سیماکان کے گول کی وجہ سے۰۔۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK