Inquilab Logo

مرزا پور سیزن ۔۳: ۵؍ جولائی کو پرائم ویڈیو پر ریلیز

Updated: June 11, 2024, 10:08 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پنکج ترپاٹھی اور علی فضل کی اداکاری سے سجی ویب سیریز میں اتر پردیش اور بہار میں لاقانونیت اور ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مرزا پور کا تیسرا سیزن ۵؍ جولائی کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔ اسٹریمر نے منگل کو ایک پوسٹر کے ساتھ انسٹاگرام پر اعلان کیا جس میں سیریز کی مرکزی کاسٹ شامل ہے۔ انسٹاگرام پر پرائم ویڈیو نے لکھا کہ ’’کر دیے پربندھ ’’مرزا پور سیزن ۳‘‘  کا۔ تاریخ نوٹ کر لیجیے۔’’ مرزا پور آن پرائم ویڈیو ۔ ۵؍جولائی۔ ‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

اداکار پنکج ترپاٹھی، علی فضل، رسیکا دگل، شویتا ترپاٹھی شرما، وجے ورما، انجم شرما اور ایشا تلوار مقبول کرائم تھریلر سیریز کے سیزن ۳؍ کے پوسٹر میں نظر آ رہے ہیں۔ دن کے آخر میں اسٹریمر نے آنے والے سیزن کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا۔  جس میں مرزا پور میں پاور ڈائنامکس میں تبدیلی پیش کی ہے۔ تاہم، تیسرے سیزن میں دیویندو نظر نہیں آئیں گے جنہوں نے پچھلی دو قسطوں میں منا بھیا کا کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں انہوں نے شو سے باہر ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

کرن انشومن کی تخلیق کردہ مرزا پور کا پہلا سیزن ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہوا تھا۔ اتر پردیش کے شہر مرزا پور میں قائم، مرزا پور قالین بھیا (پنکج ترپاٹھی) نامی ایک ڈان کے گرد گھومتی ہے، جو بندوق کا غیر قانونی کاروبار چلاتا ہے اور اس کا شہر پر قبضہ ہے۔  تاہم، اس کے اختیار کو بھائی گڈو پنڈت (علی فضل) اور ببلو پنڈت (وکرانت ماسی) نے چیلنج کیا ہے، جو پرتشدد واقعات کے ایک سلسلے کے بعد اس کے کاروبار میں شامل ہو جاتے ہیں۔ مرزا پور سیزن ۲؍ کی کہانی (علی فضل ) گڈو پنڈت کے گرد گھومتی ہے، جس نے اپنے بھائی ببلو اور بیوی سویٹی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے نئے اتحادیوں کے ساتھ اتحاد کیا۔ سیزن کا اختتام ایک اور دھماکہ خیز تصادم پر ہوا، جس سے مرزا پور کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا۔ کچھ دن پہلے، پرائم ویڈیو نے کرائم ڈرامے کے اہم کرداروں پر مشتمل ایک کیریکچر ڈراپ کیا تھا جس میں ریلیز کی تاریخ چھپی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK