Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کامیاب

Updated: June 01, 2025, 9:26 PM IST | Rosario

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جونیئر خواتین ٹیم نے یوروگوئے کو۱۔۳؍گول سے شکست دی۔ مقررہ ٹیم تک میچ کا اسکور ۲۔۲؍ گول رہا

Woman Hockey player.Photo:INN
خاتون ہاکی کھلاڑی۔ (تصویر: آئی این این)

 ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے ۴؍ ملکی ٹورنامنٹ کے اپنے پانچویں میچ میں باقاعدہ وقت میں ۲۔۲؍گول  سے ڈرا رہنے کے بعد شوٹ آؤٹ میں یوروگوئے کو۱۔۳؍گول  سے شکست  دے دی۔
 سنیچر کو  یہاں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی نائب کپتان  حنا  نے (۱۰؍ویں منٹ میں) اور لالرین پوئی (۲۴؍ویں ) منٹ میں میچ کے آغاز میں گول کئے۔ گیتا، کنیکا اور لالتھنتلوگی نے شوٹ آؤٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
 ہندستان نے۱۰؍ویں منٹ میں حنا کے گول سے اچھی شروعات کی، اس  کے بعد  لالرین پوئی نے ۲۴؍ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو دُگنا کردیا۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان  کے پاس۰۔۲؍گول کی برتری تھی۔ آخری کوارٹر میں یوروگوئے  کے لئے   انیس ڈی پوساداس  نے۵۴؍ویں منٹ اور اس کے بعد ملگروس سیگل نے۵۷؍ویں منٹ میں گول کرکے اسکور۲۔۲؍ سے برابر کردیا۔ اس کے بعد میچ شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔ شوٹ آؤٹ میں گیتا، کنیکا اور لالتھنتھلوگی نے ہندوستان کے لئے لگاتار ۳؍ گول کئے۔ یوروگوئے صرف ایک گول کر سکا اور میچ۱۔۳؍ سے ہار گیا۔ اگلے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ میزبان ارجنٹائنا سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK