Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیرس سینٹ جرمین حامیوں نےچمپئن لیگ میں’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘ کا بینر لہرایا

Updated: June 01, 2025, 10:20 PM IST | Paris

پیرس سینٹ جرمین کے حامیوں نےچمپئن لیگ کے فائنل کے دوران ’’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘‘ کا بینر لہرایا، انہوں نے یہ بینر اس وقت لہرایا جب ان کے کھلاڑی اشرف حکیمی نے اپنی سابقہ ٹیم انٹر میلان کے خلاف۱۲؍ ویں منٹ میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

پیرس سینٹ جرمین کے حامیوں نے چمپئن لیگ کے فائنل کے دوران ’’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘‘ کا بینر لہرایا، انہوں نے یہ بینر اس وقت لہرایا جب ان کے کھلاڑی اشرف حکیمی نے اپنی سابقہ ٹیم انٹر میلان کے خلاف۱۲؍ ویں منٹ میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔بینر لہرانے کے بعد ڈیزرے ڈوئے نے پیرس سینٹ جرمین کا دوسرا گول کیا۔ میچ سے پہلے، ہزاروں پیرس سینٹ جرمین کے حامیوں نے فلسطین کی حمایت میں میونخ میں مارچ کیا، جس میں انہوں نے فلسطینی پرچم لہرایا اور نعرے لگائے کہ ’’ہم سب غزہ کے بچے ہیں۔‘‘ پیرس سینٹ جرمین کے حامی غزہ کی جنگ کے خلاف اپنے موقف کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے نومبر میں چمپئن لیگ کے میچ میں بھی ایتھلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا ایک بڑا بینر لہرایا تھا۔ 

پیرس سینٹ جرمین نے یہ مقابلہ ۵؍ صفر سے جیت لیا۔ اس کے بعد مداحوں نےپیرس کی سڑکوں پر جلوس کی شکل میں  جشن منانا شروع کردیا۔ اس دوران انہوں نے ۲؍ گاڑیوں کو نذر آتش کردیا، ساتھ ہی ایک اسٹور کو بھی لوٹ لیا۔ لی فیگارو اخبار کے مطابق، پیرس پولیس محکمہ  کے حوالے سے بتایا گیا کہ میچ کے بعد ملک بھر میں کل ۱۳۱؍ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق، گرینوبل میں ایک ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور ہجوم سے ٹکرا گیا، جس سے تین پیدل چلنے والے زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں فرانس کے وزیر داخلہ  ریٹیلو نے ایکس پر لکھا کہ’’ حقیقی شائقین نے میچ کا لطف اٹھایا، لیکن کچھ وحشیوں نے جرائم کرنے اور قانون نافذ کرنے والوں کو للکارنے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر دھاوا بول دیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ناقابل برداشت ہے کہ ہم ایک اقلیت کے اوباشوں کی درندگی کے خوف کے بغیر جشن تک نہیں منا سکتے، جو کسی چیز کا احترام نہیں کرتے۔‘‘  جس کے بعد فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیلو تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے۹؍بچوں کو کھودینے والا زخمی باپ بھی انتقال کر گیا

ریٹیلو کے لفظ ’’وحشی‘‘ کے استعمال پر اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے سخت تنقید کی گئی۔اپوزیشن رکن الیکسس کوربیئر نے بھی ریٹیلو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ ایک جمہوری وزیر داخلہ کے لیے نامناسب ہیں۔ فرانس انباؤنڈ کے تھامس پورٹس نے ریٹیلو پر نسل پرستی کا الزام لگاتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’ہمارے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن وزیر داخلہ کے منہ سے `وحشی جیسا لفظ نہیں نکلنا چاہیے۔ برونو ریٹیلو نے آج ثابت کر دیا کہ وہ ایک نسل پرست وزیر داخلہ ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK