عامر خان ستارے زمین پر کی تشہیر کے دوران، عامر خان راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں حاضر ہوئے اور اپنے مستقبل کے منصوبوں، جیسے کہ مہابھارت کے اپنے ورژن، کے بارے میں بات کی۔ بات چیت کے دوران، عامر نے انکشاف کیا کہ وہ چاہیں گے کہ مہابھارت ان کی آخری فلم ہو۔
EPAPER
Updated: June 01, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai
عامر خان ستارے زمین پر کی تشہیر کے دوران، عامر خان راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں حاضر ہوئے اور اپنے مستقبل کے منصوبوں، جیسے کہ مہابھارت کے اپنے ورژن، کے بارے میں بات کی۔ بات چیت کے دوران، عامر نے انکشاف کیا کہ وہ چاہیں گے کہ مہابھارت ان کی آخری فلم ہو۔
۲۰۲۲ء میں ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد، عامر خان اپنی آنے والی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘کے ساتھ واپسی کرنے والے ہیں۔ یہ ا سپورٹس ڈراما ۲۰؍ جون۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والا ہے اور اس میں جینلیا ڈی سوزا کے ساتھ۱۰؍ نئے اداکار بھی شامل ہیں۔ اس کی تشہیر کے دوران، عامر خان راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں حاضر ہوئے اور اپنے مستقبل کے منصوبوں، جیسے کہ مہابھارت کے اپنے ورژن، کے بارے میں بات کی۔ بات چیت کے دوران، عامر نے انکشاف کیا کہ وہ چاہیں گے کہ مہابھارت ان کی آخری فلم ہو۔
یہ بھی پڑھئے: ’’آسکر تک پہنچنا فلم انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار کا خواب ہوتا ہے‘‘
جب راج شمانی نے ان سے پوچھا کہ وہ اپنی آخری فلم کا موضوع کیا دیکھنا چاہیں گے، تو عامر نے کہا، ’’مہابھارت بنانا میرا خواب ہے، اور میں۲۰؍ جون کو’’ `ستارے زمین پر‘‘ کی ریلیز کے بعد اس پر کام شروع کروں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جسے مکمل کرنے کے بعد شاید مجھے یہ احساس ہو کہ اس کے بعد میرے پاس کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا۔ کیونکہ یہ مواد ایسا ہے — ، جس میںدنیا میں جو کچھ بھی موجود ہے، وہ سب اس میں مل جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا، ’’ویسے، میں امید کرتا ہوں کہ کام کرتے ہوئے ہی میری موت ہو۔ جیسے اے کے ہنگل جی کہا کرتے تھے، `میں کام کرتے ہوئے مرنا چاہتا ہوں، یہی ہم سب کی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ پوچھ رہے ہیں تو میں صرف ایک ہی چیز سوچ سکتا ہوں، اور وہ یہ کہ شاید مہابھارت کرنے کے بعد میرے اندر یہ جذبہ آئے کہ بس، اس کے بعد مجھے کچھ نہیں کرنا۔ شاید، میں نہیں جانتا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء: شاہ رخ خان بمقابلہ اجے دیوگن، ’’کنگ‘‘ بمقابلہ ’’درشیم ۳‘‘
واضح رہے کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ ایک مغرور باسکٹ بال کوچ (عامر خان) کی کہانی ہے جو ڈی یو آئی کے الزام کے بعد کمیونٹی سروس کے طور پر نیوروڈائیورجنٹ بالغوں کی ٹیم کو ٹریننگ دینے پر مجبور ہوتا ہے۔ شروع میں وہ انہیں حقیر سمجھتا ہے، لیکن آہستہ آہستہ وہ اسے ہنسنااور جینا سکھاتاہے۔ یہ ۲۰۱۸ء کی ا سپینش فلم ’’کیمپیونز‘‘(چمپئن) کا ریمیک ہے۔