• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’ ’مرزا پور: دی مووی‘‘ عالمی باکس آفس پر ۱۷۵؍ کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی

Updated: September 09, 2026, 10:02 PM IST | Mumbai

علی فضل، دویندو اور پنکج ترپاٹھی کی اداکاری سے سجی فلم ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ نے عالمی باکس آفس پر پانچویں روز ۱۷۵؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ تجارتی اندازوں کے مطابق فلم نے ریلیز کے صرف پانچ دن میں دنیا بھر میں ۶۷ء۱۷۶؍کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کرلیا ہے۔

Mirazapur The Movie.Photo:INN
مرزا پور:دی مووی۔ تصویر:آئی این این

علی فضل، دویندو اور پنکج ترپاٹھی کی اداکاری سے سجی فلم ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ نے عالمی باکس آفس پر پانچویں روز ۱۷۵؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ تجارتی اندازوں کے مطابق فلم نے ریلیز کے صرف پانچ دن میں دنیا بھر میں ۶۷ء۱۷۶؍کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’گوڈزیلا مانئس زیرو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری، نومبر میں ’’رامائن‘‘سے بڑا مقابلہ ہوگا

۴؍ستمبر ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’’مرزا پور: دی مووی‘‘، ۲۰۱۸ء میں شروع ہونے والی مقبول اسٹریمنگ سیریز ’’مرزا پور‘‘ کی دنیا کو پہلی مرتبہ بڑے پردے پر لے کر آئی ہے۔ یہ سیریز تین سیزنز کے ساتھ بھارت کی کامیاب ترین  او ٹی ٹی فرنچائزز میں شامل ہوچکی ہے۔ٹریڈ ٹریکنگ ویب سائٹ سیکنلک  کے مطابق فلم نے  ہندوستان میں پہلے دن۹۰ء۳۰؍کروڑ روپے گراس  کمائے۔ دوسرے روز یعنی ہفتہ کو فلم کی کمائی ۴۰ء۳۸؍ کروڑ روپے  رہی  جبکہ اتوار کو اس نے۰۵ء۴۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح فلم نے ابتدائی ویک اینڈ کے دوران ہی گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے  کا ہندسہ عبور کرلیا۔پانچویں روز فلم نے بیرونِ ملک مارکیٹ سے مزید ۵۰ء۳؍ کروڑ روپے گراس کمائے، جس کے بعد اس کی مجموعی اوورسیز کمائی ۲۷؍ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ہندوستان اور بیرونِ ملک کی آمدنی کو ملا کر فلم کا پانچ روزہ عالمی مجموعی کلیکشن ۶۷ء۱۷۶؍ کروڑ روپے  تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:لیہ پولٹن انگلینڈ ویمنز کی نئی منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

فلم میں ’’مرزا پور‘‘ کی وہی بے رحم اور خونریز دنیا دکھائی گئی ہے، جہاں اقتدار کی جنگ گولیوں، دھوکے اور خونی دشمنیوں کے درمیان جاری رہتی ہے۔ فلم کی کہانی ۲۰۱۸ء کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے اور اس میں سیریز کے پہلے سیزن سے جڑے ایک ایسے ان کہے باب کی جھلک دکھائی گئی ہے جسے پہلے پردے پر نہیں لایا گیا تھا۔ ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ میں  رسیکا دُگل، شریا پلگاؤنکر، شویتا ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی  نے سیریز میں اپنے سابقہ کردار دوبارہ ادا کیے ہیں۔ فلمی ورژن میں  جتیندر کمار  نے ببلو پنڈت کے کردار میں وکرانت میسی کی جگہ لی ہے۔ اس کے علاوہ  روی کشن اور سونل چوہان  کو فلم کی نئی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ کو امیزون ایم جی ایم اسٹیوڈیوز  اورایکسل اینٹرٹینمنٹ  نے پیش کیا ہے۔ فلم کی ابتدائی پانچ روز کی عالمی کمائی نے اسے بھارتی سینما کی حالیہ کامیاب فلموں میں نمایاں مقام دلا دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK