Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل ۸‘‘ پرائم ویڈیو پر ۱۹؍ اگست کو ریلیز ہوگی

Updated: July 23, 2025, 7:25 PM IST | Mumbai

ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل ۸‘‘ (دی فائنل ریکننگ‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ دنیا کے مختلف تھیٹروں میں یہ فلم اب بھی دکھائی جارہی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل- دی فائنل ریکننگ‘‘ (مشن: امپاسبل ۸) سنیما گھروں میں کامیابی سے چلنے کے بعد اب او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے درجنوں مرتبہ فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کے متعلق سوال کیا گیا تھا۔ تاہم، پروڈیوسرز نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق یہ فلم امیزون پرائم ویڈیو پر ۱۹؍ اگست کو ریلیز ہوگی۔

فلم کے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا کہ ’’دنیا بھر میں آپ نے اس فلم کو محبت دی۔ اب اپنے گھروں میں بھی دیجئے۔ مشن امپاسبل ۸؍ ۱۹؍ اگست کو پرائم ویڈیو پر دیکھئے۔ اور سنیما گھروں میں ابھی دیکھئے۔‘‘ خیال رہے کہ دنیا کے مختلف سنیما گھروں میں یہ فلم اب بھی دکھائی جارہی ہے۔ کرسٹوفر میکویری کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ’’روگ نیشن‘‘ (۲۰۱۵ء) کا چوتھا حصہ ہے۔ خبروں کے مطابق یہ فلم ’’مشن: امپاسبل‘‘ سیریز کا ۸؍ واں اور آخری حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK