بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی اپنے کریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
متھن کی پہلی ویب سیریز کے پوسٹر سے لی گئی تصویر۔ تصویر: آئی این این
بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی اپنے کریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ان دنوں بالی ووڈ کے کئی ستارے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی قسمت آزمانے آرہے ہیں۔ ایسے میں متھن چکرورتی بھی او ٹی ٹی پر قدم رکھنے والے ہیں۔ متھن چکرورتی بیسٹ سیلر نامی ویب سیریز سےآغازکر رہے ہیں۔ امیزون پرائم ویڈیو کی اصل ویب سیریز بیسٹ سیلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔۸؍ ایپی سوڈ پر مشتمل یہ سیریز۱۸؍فروری کو پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔
بتایا جا رہا ہے کہ بیسٹ سیلر ایک تھریلر ویب سیریز ہے، جس کے ہدایت کار مکل ابھیانکر ہیں۔ اس کی کہانی انویتا دت اور التھیا کوشل نے لکھی ہے۔ اس سیریز میں سونالی کلکرنی مرکزی کردار میں ہیں۔ حال ہی میں اس ویب سیریز کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔