• Sun, 25 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مونی رائے کے ساتھ ہریانہ میں دست درازی، ضعیف شیدائی نے زبردستی کی

Updated: January 25, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai

اداکارہ مونی رائے نے ایک نہایت افسوسناک واقعہ شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ ہریانہ میں ایک ایونٹ میں پرفارم کرنے گئی تھیں تو وہاں کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ انہوں نے انہیں غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔

Mouni Roy.Photo:INN
مونی رائے۔ تصویر:آئی این این

 اداکارہ مونی رائے نے اپنے ساتھ پیش آئے ایک خوفناک واقعے کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ہریانہ کے کرنال میں منعقدہ ایک ایونٹ کے دوران کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ایونٹ میں آئے کچھ لوگوں نے ان کی طرف گندے اشارے کیے اور غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی، جن میں بزرگ افراد بھی شامل تھے۔ آئیے جانتے ہیں کہ مونی نے اپنی پوسٹ میں کیا کچھ بتایا۔
مونی کے ساتھ ہوئی گندی حرکت
 مونی نے کہا کہ ایونٹ کے دوران ایک بزرگ شخص نے تصویر کھنچوانے کے بہانے انہیں غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ مونی نے پوسٹ میں لکھا: ’’میرا پچھلا ایونٹ کرنال میں تھا اور وہاں موجود مہمانوں کے رویے سے میں بہت دکھی ہوں، خاص طور پر دو بزرگوں سے جن کی عمر دادا نانا کے برابر تھی۔ جیسے ہی ایونٹ شروع ہوا اور میں اسٹیج کی طرف گئی، وہاں موجود بزرگوں اور کچھ خاندان کے افراد نے تصویر کھنچوانے کے لیے میری کمر پر ہاتھ رکھ دیا۔ جب میں نے ان سے کہا کہ  سر، اپنا ہاتھ ہٹائیےتو انہیں یہ بات پسند نہیں آئی۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا  کہ ’’اسٹیج پر تو معاملہ اور بھی برا ہو گیا۔ دو انکل بالکل سامنے کھڑے ہو کر مجھ پر فحش تبصرے اور گندے  اشارے کر رہے تھے۔ جب مجھے یہ احساس ہوا تو میں نے پہلے بہت پیار سے انہیں اشارہ کیا کہ ایسا نہ کریں، لیکن اس کے جواب میں انہوں نے مجھ پر گلاب کے پھول پھینکنے شروع کر دیے۔ ایسے میں میں پرفارمنس کے بیچ ہی اسٹیج چھوڑ کر باہر جانے لگی تھی  لیکن پھر میں واپس آئی اور اپنی پرفارمنس مکمل کی۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by India Today (@indiatoday)

صدمے  میں ہیں مونی رائے
مونی نے آگے کہا کہ اس واقعہ کے بعد سے وہ شدید ذہنی صدمے (ٹراما) میں ہیں۔ اداکارہ نے کہا ’’اس کے بعد بھی وہ نہیں رکے اور نہ ہی کسی خاندان کے فرد یا آرگنائزر نے انہیں وہاں سے ہٹایا۔ اگر میرے جیسے شخص کو ان سب چیزوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  تو میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ ان نئی لڑکیوں کا کیا حال ہوتا ہوگا جو ابھی کام اور شوز کرنا شروع کر رہی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:دنیا کے سست ترین ٹریفک والے ٹاپ ۱۰؍ شہروں میں چار ہندوستانی

مونی  رائے نے کہا 
 اداکارہ نے کہاکہ ’’میں خود کو بہت بے عزت اور خوفزدہ محسوس کر رہی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ حکام اس بدسلوکی کے خلاف کارروائی کریں۔ ہم فنکار ہیں جو اپنی محنت اور فن کے ذریعے ایمانداری سے روزی کمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ان کے دوست ان کی اپنی بیٹیوں، بہنوں یا خاندان کی خواتین کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں تو یہ لوگ کیا کریں گے؟ شرم آنی چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئےَ:بالی ووڈ: اب ’لڑکی ہونا‘ کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے

 غلط طریقے سے ویڈیو بنایا گیا 
مونی نے یہ بھی الزام لگایا کہ جب وہ اسٹیج پر پرفارم کر رہی تھیں تو بزرگ لوگ غلط زاویے سے ان کا ویڈیو بنا رہے تھے۔ مونی نے کہا کہ ’’ اسٹیج اونچا تھا اور وہ انکل نیچے سے ویڈیو شوٹ کر رہے تھے۔ جب کسی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ گالیاں دینے لگے۔ مجھے اپنے ملک، یہاں کے لوگوں اور روایتوں سے محبت ہے… لیکن یہ سب کیا ہے؟‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK