• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چنئی سپرکنگز کے اگلے کوچ کا فیصلہ ایم ایس دھونی کریں گے

Updated: September 11, 2026, 7:08 PM IST | Chennai

کپتانی چھوڑنے اور گزشتہ سیزن میں ایک بھی میچ نہ کھیلنے کے باوجود مہندر سنگھ دھونی چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا اہم حصہ بنے ہوئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ نئے ہیڈ کوچ کے انتخاب کے معاملے میں ان کی واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھونی اس وقت امریکہ میں ہیں اور ۲۲؍ستمبر کے آس پاس واپس آسکتے ہیں۔

Ms Dhoin.Photo:X
ایم ایس دھونی۔ تصویر:ایکس

کپتانی چھوڑنے اور گزشتہ سیزن میں ایک بھی میچ نہ کھیلنے کے باوجود مہندر سنگھ دھونی چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا اہم حصہ بنے ہوئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ نئے ہیڈ کوچ کے انتخاب کے معاملے میں ان کی واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھونی اس وقت امریکہ میں ہیں اور ۲۲؍ستمبر کے آس پاس واپس آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پروٹین پاؤڈر میں کیڑے ملنے کا بپاشا باسو کا دعویٰ، تُکا رام منڈے سے مدد کی اپیل

امید ہے کہ دھونی کی واپسی کے بعد سی ایس کے انتظامیہ اگلے کوچ کے نام کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ٹرانسفر اور ٹریڈ سے متعلق معاملات پر بھی بات کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی کسی کوچ کا انتخاب نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی امیدوار کو ترجیح دی گئی ہے، جو کسی دوسری فرنچائز سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔ دھونی کی واپسی اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد صورت حال واضح ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران دھونی کے سی ایس کے فرنچائز میں مزید حصص خریدنے کی خواہش سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سابق ہندوستانی کپتان نے سی ایس کے میں حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، لیکن انتظامیہ ان کی شرائط سے اتفاق نہیں کرسکی۔ تاہم سی ایس کے کے ایک سینئر عہدیدار نے ایسی کسی بات چیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دھونی نے اس سلسلے میں ان سے کبھی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھئے:دو ماہ کے وقفے سے گیند بازی کی رفتار میں نمایاں کمی آئی : محمد سراج

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق دھونی کے پاس پہلے سے ایک لاکھ سے زائد سی ایس کے کے حصص ہیں، جو انہوں نے اس وقت خریدے تھے جب یہ فروخت کے لیے دستیاب تھے  چونکہ کمپنی غیر فہرست شدہ ہے، اس کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں براہ راست ٹریڈ نہیں ہوتے، تاہم آف مارکیٹ لین دین کے ذریعے انہیں خریدا جاسکتا ہے۔ایم ایس دھونی کی موجودہ حصص داری مجموعی شیئر ہولڈنگ کے مقابلے میں بہت معمولی ہے۔ عوام کے پاس ۳۰؍کروڑ سے زائد حصص ہیں، جو فرنچائز کے کل شیئر کیپٹل کا تقریباً ۴۰؍ فیصد بنتے ہیں جبکہ شرینواسن خاندان کے پاس ۵۵؍ فیصد سے زیادہ کنٹرولنگ حصص ہیں۔ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے دھونی کے حصص کی مالیت تقریباً۶ء۲؍ سے ۳؍ کروڑ روپے ہوسکتی ہے، جو ان کے ۲۱؍ سالہ کرکٹ کریئر اور تجارتی آمدنی کے مقابلے میں بہت کم رقم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK