دیا مرزا کی جانب سے پٹاخے نہ پھوڑنے کی اپیل پر بی جےپی کو اعتراض، بی ایم سی کو ویڈیو ہٹانا پڑا
EPAPER
Updated: November 03, 2026, 11:06 AM IST | Agency | Mumbai
دیا مرزا کی جانب سے پٹاخے نہ پھوڑنے کی اپیل پر بی جےپی کو اعتراض، بی ایم سی کو ویڈیو ہٹانا پڑا
بی جے پی کے اعتراض کے بعدبی ایم سی نے اداکارہ دیا مرزا کا وہ ویڈیو ہٹا دیا ہے جو اس نے خود دیوالی پر پٹاخے نہ جلانے کی اپیل کیلئے اُن سےجاری کروایاتھا۔ ایسی ہی اپیل کا ویڈیو بی ایم سی نے کرکٹر اجنکیا رہانے اور اداکارہ مادھوری دکشت سے بھی جاری کروایاگیا ہے ان پر کوئی اعتراض نہیں کیاگیا۔ دیا مرزا کے ویڈیو پر اعتراض کی وجہ میئر ریتو تاوڑے نےیہ بیان کی کہ ’’دیا مرزا ہمیشہ انتشار پسند قوتوں کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ انہوں نے نیٹ امتحان کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:زمین تقسیم ہورہی ہے! دو براعظموں کے درمیان ایسی دراڑ جہاں تیراکی ممکن
تاؤڑے نے مزید کہاکہ ’’وہ (دِیا) ہمیشہ سے ہندو مخالف رہی ہیں۔ ہم نے انہیں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔‘‘ سب سے پہلے ممبئی بی جے پی کے صدر اور اندھیری ویسٹ کے رکن اسمبلی امیت ساٹم نے ویڈیو پر اعتراض کیا اور کہا کہ ’’ہمیں دیا مرزا سے دیوالی منانے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ جبکہ نتیش رانےکو شکایت ہے کہ ’’دیا مرزا نے دیوالی کے بارے میں ٹویٹ کیا لیکن وہ عید، محرم یا بقرعید کے موقع پر اس طرح کے مشورہ نہیں دیتیں۔‘‘ اس بیچ دیا مرزا نے’ایکس پوسٹ کیا ہے کہ ’’ میں نے اس کیلئے پیسے بھی نہیں لئے تھے۔ بھلائی کا زمانہ ہی نہیں رہا۔‘‘