• Tue, 03 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی غیر ملکی مدد سے وزیراعظم بنے اور اسی کے سہارے اقتدار میں ہیں: راہل گاندھی

Updated: November 03, 2026, 11:41 AM IST | Agency | New Delhi

رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کے تاریخی مارچ اور ریلی کے دوسرے دن راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلی بحث کا چیلنج کردیا ہے۔

Rahul Gandhi. Picture: INN
راہل گاندھی۔ تصویر:آئی این این

رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کے تاریخی مارچ اور ریلی کے دوسرے دن راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلی بحث کا چیلنج کردیا ہے۔ مودی کے اس الزام کے جواب میں کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئےبیرونی مدد حاصل کر رہی ہیں،  انہوں  نے خود وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ وہ غیر ملکی حمایت کی وجہ سے اقتدار میں  ہیں۔لوک سبھا میں  اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے’ایکس‘ پر انگریزی اور ہندی میں کئے گئے  ایک پوسٹ میں  وزیراعظم مودی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مسٹر مودی، ملک سے جھوٹ بولنا بند کیجیے۔ آپ غیر ملکی مدد کی وجہ سے وزیر اعظم بنے اور غیر ملکی مدد کی وجہ سے ہی اب بھی وزیر اعظم ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:زمین تقسیم ہورہی ہے! دو براعظموں کے درمیان ایسی دراڑ جہاں تیراکی ممکن

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ہندوستان کا مالیاتی نظام غیر ملکی اداروں کے کنٹرول میں ہے  اوراسی بنا پر مودی کو غیر ملکی سوشل میڈیا کی مکمل حمایت ملتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ  ’’میں آپ کو کھلی  بحث کا چیلنج کرتاہوں۔ کسی بھی پلیٹ فارم پر، کسی بھی وقت۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو آئیے۔ آپ ایسا کرنے کی جرأت نہیں کریں گے کیونکہ آپ خوفزدہ ہیں کہ میں آپ کے بارے میں کیا جانتا ہوں۔‘‘یاد رہے کہ دوروز قبل وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کے بیرون ملک دوروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ  ’’بیرون ملک خفیہ طور پر کون کس سے ملاقات کر رہا ہے؟ ملک مخالف طاقتیں کس کی حمایت کر رہی ہیں؟ کون ہندوستان کے دشمنوں کی زبان بول رہا ہے؟ ہمیں ان تمام باتوں اور ان کے طریقوں کو پہچاننا ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK