• Sat, 08 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم ایس سی یو کا باکس آفس پر ۱۵۰۰ ؍کروڑ روپے کا کاروبار

Updated: November 07, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

اب ہندوستان کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سنیما کائنات ہے ۔آدتیہ سرپوتدار کی فلم ’’تھاما‘‘ جس میں آیوشمان کھرانہ ، رشمیکا مندنا اور نوازالدین صدیقی ہیں، نے دنیا بھر کے باکس آفس پر ۱۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔

Film Thamma.Photo:INN
فلم تھاما۔ تصویر:آئی این این

اب ہندوستان کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سنیما کائنات ہے ۔آدتیہ سرپوتدار کی فلم ’’تھاما‘‘  جس میں آیوشمان کھرانہ ، رشمیکا مندنا اور نوازالدین صدیقی ہیں، نے دنیا بھر کے باکس آفس پر ۱۵۰؍  کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے جس سے یہ میڈاک ہارر کامیڈی یونیورس (ایم ایچ سی یو )  میں  استری ۲؍    سے پیچھے رہ کر تیسری سب سے بڑی کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے سنیما  یونیورس  نے مجموعی طور پر ۵؍فلموں کی ریلیز کے بعد دنیا بھر میں باکس آفس پر۱۵۰۰؍  کروڑ روپے کی بے مثال کمائی کی ہے ۔ 
فلم استری ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہوئی تھی  اور باکس آفس پر ایک بڑی سپر ہٹ بنی۔ اس کے بعد ۲۰۲۲ء میں فلم بھیڑیا تھی  جو ناکام ہوگئی  تاہم  یونیورس کی اگلی فلم مُنجیا (۲۰۲۴ء) ایک بڑی  ہٹ  رہی اور پھراستری ۲؍   نے تقریباً تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اب، تھاما دیوالی ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے کے بعد اوسطاً کامیاب ثابت ہوئی ہے۔
ایم ایچ سی یو یا استری یونیورس اب   اب اجے دیوگن کی سنگھم یونیورس یا کاپ یونیورس کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستانی سنیما کی دوسری سب سے بڑی کمائی کرنے والی سنیما یونیورس  ہے۔
 اس فہر ست میں  اسپائی یونیورس (۶؍ فلمیں) - ۲۴ء۳۱۹۴؍ کروڑ روپے، ایک تھا ٹائیگر (۲۰۱۲ء): ۳۹ء۳۳۴؍ کروڑ روپے ، ٹائیگر زندہ ہے (۲۰۱۷ء):۲۰ء۵۶۴؍ کروڑ ، وار (۲۰۱۹ء):۶۲ء۴۷۵؍کروڑ روپے ، پٹھان (۲۰۲۳ء): ۳۰ء۱۰۵۰؍کروڑ روپے کروڑ ، ٹائیگر۳ (۲۰۲۳ء):۳۲۶؍ کروڑ روپے ( وار ۳۲۶؍کروڑ) 

یہ بھی پڑھے:فیملی مین ۳؍ کا ٹریلر جاری، منوج باجپئی اس سیریز میں مطلوب ہوں گے

ایم ایچ سی یو :۱۵۰۰؍ کروڑ روپے۔ استری (۲۰۱۸ء): ۷۶ء۱۸۰؍کروڑ روپے، بھیڑیا (۲۰۲۲ء):۹۷ء۸۹؍ کروڑ روپے، مُنجیا (۲۰۲۴ء) : ۱۳ء۱۳۲؍ کروڑ روپے، استری ۲ (۲۰۲۴ء): ۵۸ء۸۷۴؍ کروڑ روپے اور تھاما (۲۰۲۵ء):۱۶۰؍ کروڑ (ابھی بھی تھیٹرس میں)۔
کاپ یونیورس:۱۳ء۱۴۵۳؍کروڑ روپے۔ سنگھم (۲۰۱۱ء):۸۹ء۱۴۷؍ کروڑ، سنگھم ریٹرنز (۲۰۱۴ء):۵۰ء۲۲۰؍ کروڑ روپے، سمبا (۲۰۱۸ء): ۱۹ء۴۰۰؍کروڑ روپے، سوریاونشی (۲۰۲۱ء):۹۱ء۲۹۴؍ کروڑ روپے اور سنگھم اگین (۲۰۲۴ء):۶۴ء۳۸۹؍ کروڑروپے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK