امسال گوا کا سن برن فیسٹیول ممبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ ۱۹، ۲۰ اور ۲۱؍ دسمبر کو اس فیسٹیول کا انعقاد ممبئی میں بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سن برن فیسٹیول کی شروعات ۲۰۰۷ء میں ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: August 06, 2025, 9:06 PM IST | Mumbai
امسال گوا کا سن برن فیسٹیول ممبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ ۱۹، ۲۰ اور ۲۱؍ دسمبر کو اس فیسٹیول کا انعقاد ممبئی میں بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سن برن فیسٹیول کی شروعات ۲۰۰۷ء میں ہوئی تھی۔
ایشیاء کا سب سے بڑا الیکٹرانک ڈانس میوزک فیسٹیول (ای ڈی ایم) ’’سن برن فیسٹیول‘‘ دسمبر ۲۰۲۵ء میں پہلی مرتبہ ممبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول کو عوامی مخالفت اور انتظامی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق ’’فیسٹیول کے ۲۰۲۵ء کے ایڈیشن کو ۱۹؍، ۲۰؍ اور ۲۱؍ دسمبر کو بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔ امسال فیسٹیول کی تھیم ’’بیونڈ ریالٹی‘‘ ہوگی۔‘‘۱۲؍ اگست کو روپے کارڈ ہورلڈز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت ۴۸؍ گھنٹے کے پری سیل ونڈو کے ذریعے کی جائیں گی جبکہ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو عوام کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کی شروعات کی جائے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: میل گبسن کی ’’دی ریزرکشن آف کرائسٹ‘‘ دو حصوں میں ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی
’’سن برن فیسٹیول‘‘ کی شوعات ۲۰۰۷ء میں ہوئی تھی۔ قبل ازیں اس فیسٹیول کو ویگیٹر اور شمالی گوا میں منعقد کیا جاتا تھا۔ ۲۰۱۶ء تا ۲۰۱۸ء میں اسے پونے منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، ۲۰۱۹ء سے اسے دوبارہ گوا میں منعقد کیا جانے لگا۔ اس فیسٹیول کو صوتی آلودگی اور ہجوم کی بدانتظامی سے لے کر ماحولیاتی انحطاط اور ثقافتی بے حسی کی وجہ سے گاؤں کی مقامی پنچایت، شہری اور شہری سماج کے اداروں کی جانب سے اس فیسٹیول کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۲۰۲۳ء میں حکومت نے متعدد گرام سبھا کی مخالفت کی وجہ سے جنوبی گوا میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔