Inquilab Logo Happiest Places to Work

لوگوں نے مجھے منع کیا کہ رنویر سنگھ کو ’’شکتی مان‘‘ نہ بننے دیں: مکیش کھنہ

Updated: August 18, 2025, 6:04 PM IST | Mumbai

مکیش کھنہ نے ایک بار پھر رنویر سنگھ کو ’’شکتی مان ‘‘کےکردار کیلئے ناموزوں قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ لوگوں نے انہیں منع کیا کہ ’’شکتی مان‘‘ کا کردار رنویر سنگھ کو ادا کرنے نہ دیں۔

Mukesh Khanna and Ranveer Singh. Photo: INN.
مکیش کھنہ اور رنویر سنگھ۔ تصویر: آئی این این۔

مکیش کھنہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ تجربہ کار اداکار نے ایک بار پھر شکتی مان کی کاسٹنگ رپورٹس پر رنویر سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مکیش کھنہ بارہا رنویر کو نئے دور کا شکتی مان ماننے سے انکار کر چکے ہیں اور یہاں تک انکشاف کیا کہ رنویر نے ان کے دفتر میں تین گھنٹے سے زیادہ وقت صرف کیا تاکہ انہیں منالیں کہ وہ اس کردار کو اسکرین پر نبھا سکیں۔ 
’نشئی‘ رنویر سنگھ شکتی مان کو برباد کردے گا
اب ایک نئے انٹرویو میں، مکیش کھنہ نے ایک مداح کے تبصرے پر جواب دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک طرف ہو جائیں اور رنویر سنگھ کو شکتی مان کا کردار ادا کرنے دیں۔ انہوں نے فلمی گیان سے کہا:’’آپ میری رائے نہیں بدل سکتے۔ آپ کو رنویر سنگھ پسند ہیں اور مجھے بھی وہ پسند ہیں۔ ہم تین گھنٹے بیٹھ کر بات کر چکے ہیں، وہ ایک بہت انرجیٹک اداکار ہیں۔ لیکن میں نے کھلے عام ان کے منہ پر کہا کہ تم تمراج کلویش (کہانی کے ولن) کا کردار ادا کرسکتے ہو۔ ان کے چہرے پر ایک شرارتی قسم کی مثبت توانائی ہےمگر شکتی مان کیلئے ایک پختہ اور سنجیدہ شخصیت چاہئے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: گھریلو باکس آفس: پہلا ہفتہ، ’’وار ۲‘‘کا ۱۷۵؍ کروڑ اور’’قلی‘‘کا ۱۹۵؍ کروڑکا بزنس

انہوں نے مزید کہا:’’میں نے کہا دیکھو، مجھے شکتی مان کیلئے صرف اداکار نہیں بلکہ ایک خاص چہرہ بھی چاہئے۔ اگر کسی کی حقیقی زندگی میں امیج منفی ہے، تو وہ بیچ میں آجاتی ہے۔ کئی لوگ مجھ سے رنویر سنگھ کے بارے میں کہتے ہیں کہ صاحب اس نشئی کو شکتی مان مت بنائیے، ہماری بچپن کی یادیں برباد ہو جائیں گی۔ ‘‘
شکتی مان فلم کا اعلان
۲۰۲۲ء میں اعلان ہوا تھا کہ ۹۰ء کی دہائی کا مقبول سپر ہیرو ٹی وی شو ’’شکتی مان‘‘ ایک بڑے بجٹ کی فیچر فلم میں بدلا جائے گاجسے سونی پکچرز پیش کرے گی۔ یہ بھی رپورٹ ہوا تھا کہ ’’منل مرلی‘‘ کے ڈائریکٹر بیسل جوزف اسے ڈائریکٹ کریں گے۔ تاہم، یہ پروجیکٹ فی الحال کاسٹنگ کے مسئلے کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ جبکہ رنویر سنگھ اب بھی مرکزی امیدوار ہیں، لیکن مکیش کھنہ، جو اس فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں، اس کاسٹنگ کے بالکل خلاف ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK