• Tue, 09 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئندہ کال نہیں اٹھایا توکارروائی ممبئی میں ہوگی:بشنوئی گینگ کی کپل شرما کودھمکی

Updated: August 09, 2025, 8:00 PM IST | Mumbai

لارنس بشنوئی گینگ نے سرے (کنیڈا) میں کپل شرما کے ’’کیپس کیفے‘‘ پر دوسری مرتبہ فائرنگ کی اور کامیڈین کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سرے، کنیڈا میں کامیڈین کپل شرما کے ’’کیپس کیفے‘‘ کے افتتاح کو بمشکل ایک ماہ ہوا ہے مگر یہاں دو مرتبہ فائرنگ کی گئی ہے۔ دوسری مرتبہ فائرنگ کی ذمہ داری خالصتانی علاحدگی پسند ہرجیت سنگھ لڈی نے لی ہے جسے کپل شرما شو میں بولے گئے ایک لطیفہ پر اعتراض ہے۔ حال ہی میں کپل شرما نے ویڈیو جاری کیا تھا جس میں سرے کی میئر برینڈا لوکی، سرے پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ کیفے میں آئی تھیں، اور چند دنوں بعد ہی کیفے پر دوسرا حملہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’بگ باس ۱۹‘‘ کا تھیم ہے ’’ڈیمو کریزی‘‘، سلمان خان نے جھلکیاں جاری کیں

دوسری مرتبہ فائرنگ میں کل ۲۵؍ راؤنڈ شوٹ کئے گئے اور لارنس بشنوئی گینگ کے ممبر گولڈی ڈھلون نے اس کی ذمہ داری قبول کی ۔ اپنے فیس بک پوسٹ میں گینگسٹر نے کپل شرما کو دھمکی دی کہ اگر اگلی مرتبہ کال نہیں اٹھایا تو اگلا حملہ ممبئی میں ہوگا۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’آج کپل شرما کے کیفے میں جو فائرنگ ہوئی اس کی ذمہ داری گولڈی ڈھلون قبول کرتا ہے۔ اسے (کپل) ہم نے کال کیا تھا مگر اسے گھنٹی سنائی نہیں دیتی۔ اس لئے کارروائی کرنی پڑی۔ اگر اگلی مرتبہ کال کی آواز سنائی نہیں دے گی تو اگلی کارروائی ممبئی میں کرنی پڑے گی۔ خبروں کے مطابق ممبئی پولیس تفتیش کررہی ہے کہ آیا فیس بک جعلی ہے۔ تاہم، کپل شرما نے اب تک دوسرے حملے یا جان سے ماردینے کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK