Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بگ باس ۱۹‘‘ کا تھیم ہے ’’ڈیمو کریزی‘‘، سلمان خان نے جھلکیاں جاری کیں

Updated: August 09, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai

سلمان خان میزبان کے طور پر ’’بگ باس ۱۹‘‘ کیلئے تیار ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے شو کا پرومو جاری کیا۔ اس سال کا تھیم ہے ’’ڈیمو کریزی‘‘ (ڈیموکریسی)۔

Salman Khan. Photo: INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

’’بگ باس‘‘ کا ۱۹؍ واں سیزن کافی دلچسپ ہونے والا ہے۔ شو کے میزبان سلمان خان نے اس سال کا تھیم متعارف کروایا ہے جو پارلیمنٹ سے متاثر ہے۔ شو کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا جب مقابلہ کرنے والے بڑے اور چھوٹے فیصلوں کے ذمہ دار خود ہوں گے اور ان کے ہر انتخاب کا اپنا نتیجہ ہوگا۔ سلمان خان نے ۵۷؍ سیکنڈ کے پرومو میں کہا کہ ’’بگ باس کا ہر سیزن الگ ہوتا ہے، لیکن اس بار تو منظر ہی پلٹ گیا ہے۔’’گھروالوں کی سرکار‘‘ کا مطلب ہے پاور انکے ہاتھ میں، اور جب پاور ملتی ہے، تو اصلی چہرے ہمارے سامنے آتے ہیں اور پھر فیصلہ کئے جاتے ہیں اور ہر فیصلے کے ساتھ ایک نتیجہ بھی آتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی بہن ارپیتا کے ریستوراں ’’میرسی‘‘ کا مینو سوشل میڈیا پر وائرل


سلمان خان نے اپنے انداز میں انتباہ بھی دیا کہ ’’میں ہمیشہ کہتا ہوں، تمیز سے کھیلو، پر یہ لوگ تمیز چھوڑ کے ڈرامہ لے آتے ہیں۔ اس سیزن میں، وہ گھر کو اپنے طریقے سے چلانے کی کوشش کریں گے، لیکن جب معاملات قابو سے باہر ہو جائیں گے، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کون انہیں سیدھا کرنے کیلئے واپس آ رہا ہے۔ اس بار بگ باس کے گھر کا ڈرامہ ہوگا، ڈیموکریزی (ڈیموکریسی)! اس نئے موڑ کیلئے کیا آپ ہیں تیار!‘‘ 
یاد رہے کہ ۲۰۱۰ء میں ’’بگ باس ۴‘‘ سے اس فرنچائز کی میزبانی کرنے والے سلمان خان اب اس کا چہرہ بن گئے ہیں۔ ’’بگ باس ۱۹‘‘ کا پریمیر ۲۴؍ اگست کو رات ۹؍ بجے ہوگا۔ یہ کلرز ٹی وی اور جیو ہاٹ اسٹار ایپ پر نشر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK