ممبرا کے امرت نگر علاقے میں ریاض اپارٹمنٹ نامی ۴ منزلہ عمارت میں دوسرے منزلہ کی چالی کا حصہ پہلے منزلہ پر گر گیا۔ یہ حادثہ پیر کی شب ہوا۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 3:02 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra
ممبرا کے امرت نگر علاقے میں ریاض اپارٹمنٹ نامی ۴ منزلہ عمارت میں دوسرے منزلہ کی چالی کا حصہ پہلے منزلہ پر گر گیا۔ یہ حادثہ پیر کی شب ہوا۔
ممبرا کے امرت نگر علاقے میں ریاض اپارٹمنٹ نامی ۴ ؍منزلہ عمارت میں دوسرے منزلہ کی چالی کا حصہ پہلے منزلہ پر گر گیا۔ یہ حادثہ پیر کی شب ہوا۔ حادثہ کے وقت ۱۵ ؍سالہ آسماں شیخ پانی بھرنے کیلئے پانی کا پائپ لینے جا رہی تھی اسی دوران سیلپ کا حصہ اس پر گرا اور لوہے کی سلاخیں اس کے جسم میں پیوست ہو گئیں۔ حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے سبب لڑکی کی موت ہو گئی۔
حادثہ کی اطلاع ملتی ہی مقامی کارپوریٹر اور ٹی ایم سی میں اپوزیشن لیڈر اشرف شانو پٹھان جائے حادثے پر پہنچے اور فائر بریگیڈ کی مدد سے بچی کو اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن اسپتال میں داخلہ سے قبل ہی بچی کو موت ہو گئی۔