• Fri, 30 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھاراوی واسیوں کے مسائل کیلئے اتحاد اورلگاتار جدوجہد پر زور

Updated: October 30, 2026, 3:31 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Dadar

شیوسینا بھون میںرکن پارلیمان انل دیسائی کےہمراہ میٹنگ۔ ۵؍ اہم نکات پرتوجہ مرکوز۔ دیوالی بعد اجلاس ِعام اور ڈی آر پی کے دفتر پر مورچہ نکالنے کا اعلان۔

A scene from a meeting at Shiv Sena Bhavan between individuals associated with the `Dharavi Bachao Andolan` (Save Dharavi Movement) and Member of Parliament Anil Desai. Photo: Inquilab
شیوسینا بھون میں رکن پارلیمان انل دیسائی کے ہمراہ دھاراوی بچاؤ آندولن سے وابستہ افراد کی میٹنگ کا منظر۔ تصویر: انقلاب

 دھاراوی واسیوں کے مسائل کیلئے اتحاد اور  لگاتار جدوجہد کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس تعلق سےشیوسینا بھون میںرکن پارلیمان انل دیسائی کےہمراہ تفصیلی میٹنگ کی گئی اور ۵؍ اہم نکات پرتوجہ مرکوزکی گئی۔  اس میٹنگ میںیہ فیصلہ کیا گیا کہ  دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ (ڈی آر پی) کے دفتر پردیوالی سے پہلے یا بعد میں دھاراوی  ری ڈیولپمنٹ سے متعلق مختلف مسائل پر  بڑامورچہ نکالا جائے گا۔ اس کیلئے دھاراوی بچاؤ آندولن، شیو سینا (ادھو  ٹھاکرے)، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی ایک مشترکہ میٹنگ۳۱؍ اکتوبر کو دھاراوی میں کی جائے گی۔اس میٹنگ میں  ڈی آرپی کے دفتر پر مورچہ کی تاریخ اور دھاراوی میں اجلاس عام کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ریلی کی قیادت شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اورایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کریں گے۔

رکن پارلیمان انل دیسائی نے کہاکہ’’ہم سب اپنا سنگھرش جاری رکھیںگے ،ایک بھی دھاراوی واسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، ہم سب مل جل کراس لڑائی کوآگے بڑھائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یونیفارم سول کوڈ کیخلاف آج سے ۱۵؍نومبر تک دستخطی مہم کا فیصلہ

شیوسینا بھون میںہونے والی میٹنگ میں بابوراؤ مانے( سابق ایم ایل اے)، ایڈوکیٹ راجو کورڈے، کامریڈ نصیر الحق، الیش گجاکوش ، پال رافیل (اے اے پی) ، کلام خان ، انصار شیخ ، ایوب شیخ ، ڈاکٹر جاوید خان ،انجم بھائی ،عشرت خان ، شری کانت  او ر دیگرکارکنان موجود تھے۔

۵؍مطالبات کیا ہیں؟

 (۱)دھاراوی واسیوں کے بار بار مطالبے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور ماحولیات کی پروا کئے بغیر درختوں کی کٹائی جاری ہے (۲) اب تک ماسٹر پلان ظاہر نہیںکیا گیا ہے (۳) آئے دن گمراہ کن باتوں کی تشہیر کی جاتی ہے اورنئے نئے انداز میں دھاراوی واسیوں کولبھانے بلکہ ان کو ورغلانے کی کوشش کی جاتی ہے (۴) اب تک یہ یقین نہیں دلایا گیا ہے کہ ہردھاراوی واسی کے مستقبل کا تحفظ کیاجائے گا (۵) ہم سب اس کا عہدکرتے ہیں کہ ہردھاراوی واسی کودھاراوی  ہی  میں بسایا جائے ، کسی اور جگہ ایک بھی دھاراوی واسی جانے کیلئے تیار نہیں ہوگا، خواہ کچھ بھی کرنا پڑے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK