• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منور فاروقی نے ’فرسٹ کاپی‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

Updated: November 30, 2024, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

 منور فاروقی نے اپنی ویب سیریزفرسٹ کاپی مکمل کرلی ہے۔ فرسٹ کاپی کا آخری شیڈول ماریشس کے شاندار مقامات پرشوٹ کیاگیا، جواس دلچسپ پروجیکٹ کا ایک بہترین اختتام تھا۔

Munawar Faruqui. Photo: INN
منور فاروقی۔ تصویر : آئی این این

 منور فاروقی نے اپنی ویب سیریزفرسٹ کاپی مکمل کرلی ہے۔ فرسٹ کاپی کا آخری شیڈول ماریشس کے شاندار مقامات پرشوٹ کیاگیا، جواس دلچسپ پروجیکٹ کا ایک بہترین اختتام تھا۔ منورنےفرسٹ کاپی کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے، یہ ایک سیریز ہے جو ان کی ورسٹائلٹی کے ایک نئےپہلو کو اجاگر کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ منور نے اپنے دل کی بات شیئر کرتے ہوئےکہا، ’’یہ سفر ناقابل یقین سےکم نہیں رہا ہے۔ ماریشس میں فرسٹ کاپی مکمل کرنا ایک غیر حقیقی احساس ہے – جیسا کہ اس پروجیکٹ میں کی گئی تمام محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور جنون کا صحیح اختتام ہو۔ کردار، کہانی اور اس دلکش مقام نےاس تجربے کو واقعی خاص بنا دیا۔ میں اس عمل کے ذریعے ایک فنکار اور ایک شخص کے طور پر بہت آگے بڑھا ہوں۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK