کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی ’’ناگ زیلا‘‘ میں کارتک آرین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ویلن کے کردار میں بوبی دیول یا انیل کپور کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: May 09, 2025, 12:08 PM IST | Mumbai
کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی ’’ناگ زیلا‘‘ میں کارتک آرین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ویلن کے کردار میں بوبی دیول یا انیل کپور کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔
کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کی فینٹسی کامیڈی فلم ’’ناگ زیلا‘‘ کا اعلان کرنے کے ہفتوں بعد ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلمساز اس فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنے کیلئے بوبی دیول یا انیل کپور کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں کارتک آرین ۶۱۳؍ سال پرانے ’’اِچھّا دھاری‘‘ ناگ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ’’فقرے‘‘ فرنچائز سے شہرت حاصل کرنے والے مریگھ دیپ سنگھ لامبا کریں گے۔ مزید یہ کہ انیل کپور یا بوبی دیول میں سے کسی ایک کی کاسٹنگ کا حتمی فیصلہ کارتک آرین کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز نہیں ہوگی
ذرائع نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ’’ناگ زیلا‘‘ کا اسکرپٹ منفی کردار میں سینئر اداکار کی موجودگی کی ضمانت دیتا ہے۔ کرن جوہر نے اس کردار کیلئے دو نام تجویز کئے ہیں، انیل کپور اور بوبی دیول، اور اب کارتک حتمی فیصلہ کریں گے۔ ’’ناگ زیلا‘‘ کی پوری کاسٹ کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، اور حتمی میٹنگ کرن جوہر کے ساتھ ہوگی۔‘‘ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک اچھادھری ناگ کی کہانی ہے، اور ویلن کا کردار اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ایک ہیرو کا۔ اس لئے ٹیم کو محتاط رکھا جا رہا ہے کہ وہ فلم میں کسے کاسٹ کررہے ہیں۔‘‘ فلمساز اگلے ۱۵؍ دنوں میں بوبی دیول یا انیل کپور میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں گے اور پھر کاسٹنگ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔