Inquilab Logo Happiest Places to Work

دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن ۳: نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی

Updated: June 09, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کا سیزن ۳؍ نیٹ فلکس پر ۲۱؍ جون ۲۰۲۵ء سے نشر ہوگا۔ شو میں نوجوت سنگھ سدھو لوٹ آئے ہیں اور ارچنا پورن سنگھ کے ساتھ جج کی کرسی سنبھالیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کا سیزن ۳؍ نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے تیار ہے۔ یہ ۲۱؍ جون سے نشر ہونا شروع ہوگا۔ مداح نئے سیزن کیلئے اس لئے بھی پُرجوش ہیں کہ نوجوت سنگھ شو میں لوٹ رہے ہیں۔ سدھو، جو ارچنا پورن سنگھ کی جگہ لینے سے پہلے شو کا حصہ تھے، اب ان کے ساتھ جج کی کرسی پر نظر آئیں گے۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سدھو کی واپسی کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہر ’’فنیوار‘‘ ہمارا خاندان بڑھے گا اور میں پرجوش ہوں کہ سدھو پاجی ہمارے خاندان کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کے شعروں اور چٹکلوں اور ارچنا جی کے قہقہوں سے آپ بھی لطف اندوز ہوں گے۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اس ضمن میں نوجوت سنگھ سدھو نے یہ بھی بتایا کہ یہ شو ان کیلئے کتنا خاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں آ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں دوبارہ گھر آ رہا ہوں۔ یہ میرے لئے گھر جیسا ہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ نیٹ فلکس خوبصورت لوگوں کے اس گلدستے کو ساتھ لانے میں کامیاب ہو گیا ہے اور ہم اس سیزن میں مزید کھلیں گے۔‘‘ انٹرنیٹ پر شو کی تازہ ترین تصویریں وائرل ہورہی ہیں جن میں مہمانوں کے طور پر کرکٹرز ابھیشیک شرما، رشبھ پنت، یزویندر چہل، اور گوتم گمبھیر سدھو کے ساتھ سیٹ پر ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ شو کے سیزن ۳؍ میں کپل کے ساتھ سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، اور کیکو شاردا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK