Updated: May 10, 2025, 7:54 PM IST
| Mumbai
اداکار نواز الدین صدیقی نے ۲۰۱۵ء کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کے سیکوئل میں اپنے کردار کو دہرانے کے تعلق سے کہا کہ ’’اگر فلمسازوں کو میری ضرورت ہوگی اور وہ مجھے کاسٹ کرنا چاہیں گے تو میں حاضر رہوں گا۔‘‘ یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی نے ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ میں نامہ نگار چاند نواب کا کردار نبھایا تھا۔
بجرنگی بھائیجان میں نواز الدین صدیقی کے اداکاری کو سراہا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این
سلمان خان کی اداکاری سے مزین فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی۔ گزشتہ ماہ فلم کے اسکرپٹ رائٹر وی وجیندر پرساد نے کہا تھا کہ انہوں نے سلمان خان سے ملاقات کی تھی اور ان سے ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘کے سیکوئل کے تعلق سے بات چیت کی تھی۔ ایک انٹرویو کے دوران نواز الدین صدیقی، جنہوں نے فلم میں پاکستانی نامہ نگار چاند نواب کا کردار نبھایا تھا، سے سوال کیا گیا کہ ’’کیا وہ فلم ’’بجرنگی بھائی جان ۲‘‘میں اپنے کردار کو دہرائیں گے؟‘‘جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں فلم کے سیکوئل کے بارے میں زیادہ تفصیل معلوم نہیں ہے۔ یہ فلمسازوں پر منحصر ہے کہ وہ فلم میں انہیں کاسٹ کرتے ہیں یا نہیں۔ اگر فلمساز فلم میں انہیں کاسٹ کیا جائے گا تو اپنا کردار نبھائیں گے۔‘‘

ہندوستان ٹائمز سے بات چیت کے دوران نواز الدین صدیقی نے ’’بجرنگی بھائی جان ۲‘‘میں اپنی واپسی کے تعلق سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ یہ ان (فلمسازوں) پر منحصر ہے۔ میں یہ نہیں بتا سکتا۔‘‘ نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ ’’ میں فرسٹ (بجرنگی بھائیجان فلم) میں تھا تو مجھے بھی لو۔ اگر انہیں (فلمسازوں) کو ضرورت ہوگی تو ہم حاضر رہیں گے۔ میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا۔ میں پہلی فلم میں تھا اسی لئے وہ مجھے اس (بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل) میں بھی لیں ایسا ضروری نہیں ہے۔ اگر انہیں میری ضرورت ہوگی تو میں حاضر ہوں گا۔‘‘ اپریل میں فلم کے اسکرپٹ رائٹر وی وجیندر نے سلمان خان کے ساتھ میٹنگ کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں عید پر سلمان خان سے ملا تھا۔ میں نے انہیں فلم کی لائن سنائی تھی۔ انہوں نے اسے پسند کیا۔ لیکن آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے؟‘‘
یہ بھی پڑھئے: کلوئی کاردیشن نے شاہ رخ خان کے میٹ گالا ۲۵ء کے لک کی تعریف کی
کچھ ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے بارے میں
’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی ہدایتکاری کبیر خان نے کی ہے جبکہ اس فلم میں سلمان خان، ہرشالی ملہوترہ، کرینہ کپور خان اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔