نین تارا نے یش کے’’ٹاکسک ‘‘ کے لیے ۵ء۴؍ سالہ سفر کا انکشاف کیا
Updated: August 09, 2026, 5:03 PM IST
| Mumbai
جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا نے یش کی آنے والیفلم ’’ ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اداکار کی محنت اور لگن کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یش نے اس فلم کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً ساڑھے چار سال دیے اور اس دوران اپنی فیملی کے ساتھ وقت بھی قربان کیا۔
نین تارا۔ تصویر:آئی این این
جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا نے یش کی آنے والیفلم ’’ ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اداکار کی محنت اور لگن کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یش نے اس فلم کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً ساڑھے چار سال دیے اور اس دوران اپنی فیملی کے ساتھ وقت بھی قربان کیا۔
یش کی محنت کو نین تارا کا سلام بنگلورو میں منعقدہ ٹریلر لانچ تقریب میں نین تارا نے یش کو اپنے ساتھ کام کرنے والے سب سے زیادہ محنتی اداکاروں میں سے ایک قرار دیا۔ ان کے مطابق فلم ’’ٹاکسک ‘‘ صرف ایک فلم نہیں بلکہ یش کے کئی برسوں کی محنت، توجہ اور قربانی کا نتیجہ ہے۔ نین تارا نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ یش نے اس پروجیکٹ کے لیے ۵ء۴؍ سال وقف کیے اور اس دوران اپنی ذاتی زندگی اور خاندان کے ساتھ وقت پر بھی سمجھوتہ کیا۔
یش اورنین تارا پہلی بار ایک ساتھ فلم ’’ٹاکسک ‘‘یش اورنین تارا کی پہلی مشترکہ اسکرین فلم ہے۔ یش نے بھی ٹریلر لانچ کے دوران نین تارا کو ’’لیڈی سپر اسٹار‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی اداکاری اور فلم کے لیے رضامندی پر شکریہ ادا کیا۔ فلم میں نین تارا یش کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کی تصدیق یش نے ٹریلر لانچ کے موقع پر کی۔ فلم کی ہدایت کاری فلم ’’ٹاکسک ‘‘کی ہدایت کاری گیتو موہن داس (Geetu Mohandas) کر رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نین تارا اور گیتو تقریباً ۲۰؍ سال بعد دوبارہ ایک پروجیکٹ میں ساتھ آئے ہیں۔اس بار نین تارا اداکارہ اور گیتو ہدایت کار کے طور پر۔ فلم میں یش کے ساتھ کیارا اڈوانی، نین تارا، ہما قریشی، تارا ستاریا اور رکمنی وسنتھ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
نین تارا عام طور پر پروموشن سے دور رہتی ہیں نین تارا نے یہ بھی بتایا کہ وہ عام طور پر فلموں کی تشہیری تقریبات اور میڈیا ایونٹس میں زیادہ شرکت نہیں کرتیں کیونکہ وہ خود کو ایسے پروگراموں کے لیے زیادہ اچھا نہیں سمجھتیں تاہم یش کی ایک فون کال نے انہیں فلم ’’ٹاکسک ‘‘ کے ٹریلر لانچ میں شرکت کے لیے آمادہ کر لیا۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK