Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیہا ککڑ کے گانے نوجوانوں کے دل کی دھڑکن ہیں

Updated: June 06, 2025, 11:17 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رشی کیش کی ایک تنگ گلی، جہاں ہوا بھی دھیرے دھیرے چلتی ہے، وہیں ایک ننھی سی بچی نے بھجنوں میں اپنی آوازکو تلاش کیا تھا، تب کسی نےسوچا بھی نہیں تھاکہ یہی لڑکی ایک دن اسٹیج پر لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنےگی۔

Neha Kakkar, the heartbeat of young hearts. Photo: INN
جواں دلوں کی دھڑکن نیہا ککڑ۔ تصویر: آئی این این

رشی کیش کی ایک تنگ گلی، جہاں ہوا بھی دھیرے دھیرے چلتی ہے، وہیں ایک ننھی سی بچی نے بھجنوں میں اپنی آوازکو تلاش کیا تھا، تب کسی نےسوچا بھی نہیں تھاکہ یہی لڑکی ایک دن اسٹیج پر لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنےگی۔ نیہا ککڑ، جس کی مسکراہٹ میں روشنی ہے اور آواز میں موسموں کا جادو۔ 
 نیہا ککڑجون ۱۹۸۸ءکو ر شی کیش، اترپردیش (اب اتراکھنڈ) میں پیدا ہوئیں۔ ان کا خاندان مالی مشکلات کا شکار تھا، اور ان کے والد دہلی میں سموسے بیچتے تھے۔ نیہا نے محض۴؍سال کی عمر میں مذہبی تقریبات میں گانا شروع کیا، اور ان کی بڑی بہن سونو ککڑ نے بھی اس راہ میں ان کی رہنمائی کی۔ 
 میں، نیہا نے انڈین آئیڈل کے دوسرے سیزن میں حصہ لیا، جہاں وہ جلد ہی باہر ہو گئیں۔ تاہم، اس تجربے نے ان کے کریئر کی بنیاد رکھی۔ نیہا نے۲۰۰۸ءمیں اپنےمیوزک البم ’نیہا دی راک اسٹار‘ سے فنی دنیا میں قدم رکھا، جس کےموسیقارمیٹ برادرس تھے۔ اسی دوران، انہوں نے اپنے بھائی ٹونی ککڑ کے ترتیب دیے ہوئے میوزک البم’رومیو جولیٹ کے لیے بھی گانے ریکارڈ کیے۔ اسی سال انہوں نے فلم ’میرا بائی ناٹ آئوٹ‘میں گانا’ہائے رام‘ سکھویندر سنگھ کے ساتھ گایا۔ ۲۰۰۹ءمیں وہ شہرۂ آفاق موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ فلم’بلیو‘کے تھیم سانگ کے کورَس میں شامل ہوئیں۔ اسی سال انہوں نے مقبول ٹی وی سیریل نہ آنا اِس دیش لاڑو کا ٹائٹل سانگ بھی گایا۔ نیہا کی آواز نے’سیکنڈ ہینڈ جوانی‘(کاکٹیل)، ’لندن ٹھمکدا‘ (کوئین) اور’دلبر‘ (ستیہ میو جیتے) جیسے گانوں کے ذریعے سامعین کے دل جیت لیے۔ ان کی گلوکاری کا انداز جدید اور روایتی موسیقی کا حسین امتزاج ہے۔ 
 نیہا نے۲۴؍اکتوبر۲۰۲۰ءکوگلوکار روہن پریت سنگھ سے شادی کی۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، اور ان کے مداحوں نے اس جوڑے کو بے حد پسند کیا۔ 
 نیہا ککڑ نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں، جن میں ’’لندن ٹھمکدا‘‘ کیلئے ۲۰۱۳ءکا جی آئی ایم اے ایوارڈ، ’’دلبر‘‘ کیلئے ۲۰۱۸ء کا برٹ ایشیا میوزک ایوارڈاور سوشل میڈیا آئیکون کیلئے ۲۰۲۰ء کا مرچی میوزک ایوارڈ شامل ہیں۔ ۲۰۱۹ءمیں نیہاککڑ دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی خواتین فنکاروں میں شامل ہو گئیں، جب ان کے گانوں کو یوٹیوب پر مجموعی طور پر۹ء۱۳؍ارب بار دیکھا گیا۔ جنوری ۲۰۲۱ء میں وہ یوٹیوب ڈائمنڈ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی گلوکارہ بن گئیں، جو ان کی عالمی سطح پر مقبولیت کی ایک نمایاں دلیل ہے۔ 
 نیہا ککڑ اس وقت ہندوستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون گلوکارہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے فنکاروں کی فہرست میں ۲۲؍ ویں مقام پر موجود ہیں۔ ان کی شہرت صرف سوشل میڈیا یا موسیقی تک محدود نہیں رہی بلکہ وہ ۲۰۱۷ء اور ۲۰۱۹ءمیں فوربز انڈیا سیلیبریٹی ۱۰۰؍کی فہرست میں بھی شامل رہیں۔ دسمبر ۲۰۲۰ء میں نیہا ککڑ کو فوربزایشیا کی ’’ڈیجیٹل اسٹارز کی ۱۰۰؍بااثر شخصیات‘ کی فہرست میں جگہ ملی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK