نیٹ فلکس انڈیا نے امسال ریلیز ہونے والی فلموں اور سیریز کا ٹیزر جاری کیا
Updated: February 04, 2025, 10:05 PM IST
| Mumabi
نیٹ فلکس انڈیا نے امسال ریلیز کی جانے والی فلموں اور سیریز کا ٹیزرجاری کیا ہے جن میں آرین خان کی ہدایتکاری والی سیریز ’’ٹی بی او بی‘‘، ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘، رنبیر کپور اور کرشماکپور کی فلم ’’ڈائننگ وتھ دی کپور‘‘اور دیگر شامل ہیں۔
تصویر: آئی این این
نیٹ فلکس نے ۲۰۲۵ء میں آنے والی بین الاقوامی فلموں اور شوز کا اعلان کرنے کے بعد ۲۰؍ فلموں اور شوز کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ نیٹ فلکس نے جن فلموں اور ویب سیریز کے ٹیزر جاری کئے ہیں ان میں سیف علی خان کی فلم ’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بیگنز‘‘ ، آرین خان کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’ٹی بی او بی‘‘، ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘، آر مادھون اور فاطمہ ثناء شیخ کی فلم ’’آپ جیسا کوئی نہیں‘‘، نیرج پانڈے کی فلم ’’خاکی: دی بنگال چیپٹر‘‘، ’’کہرا : سیزن۲‘‘اور رنبیر کپور اور کرشما کپور کی فلم ’’ڈائننگ وتھ دی کپور‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔
ٹی بی او بی آرین خان کی ہدایتکاری والی سیریز ’’ٹی بی او بی‘‘ امسال نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ ’’فلمسازوں نے اس کی ریلیز کی تاریخ اور کاسٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
ویر داس: فل وولیوم ویر داس اپنی دوسری کامیڈی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔نیٹ فلکس انڈیا نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایمی ایوارڈ یافتہ ویر داس کامیڈی شو کے ساتھ نیٹ فلکس پر واپس آرہے ہیں جسے دنیا بھر کے مختلف شہروں میں شوٹ کیا گیا ہے ۔‘‘
’’ڈائننگ وتھ دی کپورز‘‘ یش راج فلمز کے بعد ’’دی روشنز ‘‘ نیٹ فلکس نے ’’ڈائننگ وتھ کپورز‘‘ کا اعلان کیا ہے۔
’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں پرتیک گاندھی، سنی ہندوجا، سہیل نیر، کریتیکا کامرا، تلوتاما شوم اور انوپ گاندھی کی اداکاری سے مزین فلم ، جس کی ہدایتکاری کے فرائض سمیت پروہت نے انجام دیئے اور جسے گورو شکلا نےبنایا ہے، امسال نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی
سپر سبو ’’سپر سبو‘‘ کی ہدایتکاری نیٹ فلکس کا پہلا تیلگو شوہوگا جس میں سندیپ کشن اور میتھیلا پلکار نے کلیدی کرداراداکئے ہیں۔
’’ٹیسٹ‘‘ تمل فلم ’’ٹیسٹ‘‘ میں آر مادھون، نین تارا اور سدھارتھ نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ اس فلم کوکرکٹ کے پس منظر میں بنایا گیا ہے۔ ’’ٹیسٹ‘‘کا اسکرپٹ ایس ششی کانت نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری بھی انہوں ہی نے کی ہے۔
’’دی رائلز‘‘ اس فلم میں ایشان کھٹر اور بھومی بھومی پیڈنیکر نے اداکاری کی ہے۔
دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن ۳ دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن ۳؍ کی نظامت بھی کپل شرما ہی کریں گے۔
خاکی: دی بنگال چیپٹر ’’خالی دی بنگال چیپٹر ‘‘ کے سیزن ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض بھی نیرج پانڈے ہی انجام دیں گے۔ علاوہ نیٹ فلکس کے ذریعے امسال ریلیز کی جانے والی فلموں اور سیریز میں ’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بیگنز‘‘،’’رانا نائیڈو سیزن ۲‘‘، ’’ٹوسٹر‘‘، ’’دہلی کرائم سیزن ۳‘‘، ’’ آپ جیسا کوئی‘‘، ’’ کہرا سیزن ۲‘‘ ، ’’منڈالا مرڈرز‘‘، ’’اکا‘‘، ’’ گلوری‘‘، ’’ ڈبلیو ڈبلیو ای‘‘اور دیگر شامل ہیں۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK