Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی :شبھ من

Updated: August 14, 2026, 7:52 PM IST | Colombo

بین الاقوامی کرکٹ کے مصروف شیڈول کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ۱۰؍ دن کی تیاری کا موقع ملنا غیر معمولی ہے، لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ سال ۰۔۲؍کی شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش میں ہندوستان نے سری لنکا کے دورے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

Shubman Gill.Photo:X
شبھ من گل۔ تصویر:ایکس

بین الاقوامی کرکٹ کے مصروف شیڈول کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ۱۰؍ دن کی تیاری کا موقع ملنا غیر معمولی ہے، لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ سال ۰۔۲؍کی شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش میں ہندوستان نے سری لنکا کے دورے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی ہاکی ٹیم کی توجہ۵۱؍سال بعد ورلڈ کپ کی نئی تاریخ رقم کرنے پر مرکوز

ہندوستانی ٹیم نے کولمبو میں تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا اور پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والے گال میں تقریباً پانچ دن تیاری کا موقع حاصل کیا۔ کپتان شبھ من گل نے کہا کہ ٹیم کے عبوری دور سے گزرنے کے پیش نظر اضافی تیاری خاص طور پر اہم رہی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کے پاس سری لنکا کے حالات میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، اس لیے اضافی وقت انہیں حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد دے گا۔
گال اسٹیڈیم میں سمندری ہوائیں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تیز ہوا میدان کی سطح کو خشک کرنے کے ساتھ گیند کو ریورس سوئنگ کے لیے موزوں بنا سکتی ہے۔ تاہم حالیہ بارش کے باعث اس بار ریورس سوئنگ کے امکانات متاثر ہوسکتے ہیں۔ گل نے کہا کہ کھلے میدانوں میں ہوا کا رخ بہت اہم ہوتا ہے اور بلے بازوں کو اسپن گیندبازوں کے خلاف کھیلتے وقت یہ دیکھنا ہوگا کہ ہوا ان کے حق میں ہے یا مخالف۔

یہ بھی پڑھئے:انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن ۲۰۲۶ء: رشبھ شیٹی، ذوالقرسلمان نے اعزاز جیتا

ہندوستان اس سیریز میں جسپریت بمراہ کی خدمات سے بھی محروم ہے، جو گھٹنے کی چوٹ کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ گل نے کہا کہ بمراہ کی غیر موجودگی دوسرے گیندبازوں کے لیے اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ سے زیادہ مدد نہ ملنے کی صورت میں گیندبازوں کو مختلف حکمت عملی اپنانی ہوگی، دباؤ بنانا ہوگا اور وکٹ حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرنے ہوں گے۔ ایسے حالات میں فیلڈنگ میں تخلیقی انداز بھی اہم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK