Inquilab Logo

اب ہرکوئی آؤٹ سائیڈر بننا چاہتاہے:کارتک

Updated: June 15, 2024, 10:26 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کو اپنے کامیاب فلمی کریئر کیلئے طویل راستہ طے کرنا پڑا ہے۔ بالی ووڈ میں بطور آؤٹ سائیڈر کارتک آرین نے حال ہی میں ایک انٹر ویو کے دوران  کہا کہ اب تو جو فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی آؤٹ سائیڈر بننا چاہتے ہیں۔

Kartik Aryan. Photo: INN
کارتک آرین۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کو اپنے کامیاب فلمی کریئر کیلئے طویل راستہ طے کرنا پڑا ہے۔ بالی ووڈ میں بطور آؤٹ سائیڈر کارتک آرین نے حال ہی میں ایک انٹر ویو کے دوران  کہا کہ اب تو جو فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی آؤٹ سائیڈر بننا چاہتے ہیں۔ میزبان نے جب کارتک سے پوچھا کہ ان کے اپنے بچے ہوتے تو انہیں رشتہ داری کا فائدہ دینے کے بارے میں ان کا کیا تصور ہوتا تو کارتک کا کہنا تھا کہ ابھی تو سب کو آؤٹ سائیڈر بننا ہے، جو بھی ہے وہ کوشش کرتے ہیں کہ آؤٹ سائیڈر ہی ہو۔ 
کارتک آرین نے مزید کہا کہ ایک شخص جو ہمیشہ انڈسٹری کا حصہ رہا ہو اور جب وہ ایسے  افراد سے ملتا ہے تاکہ انہیں اپنی صلاحیت دکھا سکے، مثال کے طور اگر میں کسی فلمی خاندان سے ہوتا تو مجھے ویسا ہی ماحول ملتا ہے جیسا کہ ہدایتکار میری اداکاری کی صلاحیت کو مختلف طریقے سے دیکھ چکا ہے۔  بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو کافی مرتبہ فرق واضح کرتی ہے کہ یہاں سب کچھ برابر نہیں ہے اور اس قسم کے مساوی مواقع کبھی بھی موجود نہیں رہے ہیں۔ کارتک آرین نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ اب تبدیلی آگئی ہو لیکن ایسا کبھی بھی نہیں رہا اور اس میں کسی کی بھی غلطی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں خوش ہوں کہ میں یہ تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK