• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزیز کو بغیر ضمانت ۲۰؍لاکھ روپے تک کا قرض ملے گا

Updated: February 09, 2026, 6:27 PM IST | Mumbai

ملک میں اب مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز (ایم ایس ای) کو بغیر ضمانت ۲۰؍ لاکھ روپے تک کاقرض (یعنی بغیر کسی چیز کو گروی رکھے) مل سکے گا۔ یہ جانکاری ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک سرکلر میں دی گئی۔

RBI Office.Photo:INN
آر بی آئی آفس: تصویر:آئی این این

ملک میں اب مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز (ایم ایس ای) کو بغیر ضمانت  ۲۰؍ لاکھ روپے تک کاقرض (یعنی بغیر کسی چیز کو گروی رکھے) مل سکے گا۔ یہ جانکاری ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک سرکلر میں دی گئی۔
آر بی آئی کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ریزرو بینک نے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) شعبے کو قرض دینے سے متعلق (ترمیم شدہ) ہدایات،۲۰۲۶ء جاری کی ہیں۔ یہ ترمیمی ہدایات ایم ایس ایم ای شعبے کو قرض دینے سے متعلق بنیادی رہنمایانہ  اصولوں (جو ۲۳؍جولائی ۲۰۲۵ء تک اپ ڈیٹ ہیں) کی بعض شقوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پرکاش راج نے’’اسپرٹ‘‘ سے باہر ہونے کی خبروں کو بے بنیاد بتایا

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ترمیم کے بعد مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز (ایم ایس ای) بغیر کسی ضمانت کے ۲۰؍ لاکھ روپے تک کا قرض لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ بعض ریگولیٹری تبدیلیوں کے مطابق مزید کچھ ترامیم کو الگ سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ یہ ترمیم شدہ ہدایات یکم اپریل ۲۰۲۶ء سے نافذ ہوں گی۔
 آر بی آئی نے مزید کہا کہ ان ہدایات کا مقصد محدود اثاثے رکھنے والے مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کے لیے قرض کی آخری سطح تک رسائی کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ وہ آسانی سے قرض حاصل کر سکیں۔حکومت مسلسل ایم ایس ایم ای صنعتوں کی مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ حکومت نے ڈاک چینل کے ذریعے ہونے والی برآمدات کو برآمدی مراعات سے جوڑ دیا ہے۔ اس سے ان چھوٹی صنعتوں کو فائدہ ہوگا جو برآمدات کے لیے ڈاک چینلز کا استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :اسکاٹ لینڈ نے ٹی ۲۰؍ مقابلے میں اٹلی کو پچھاڑ دیا

وزارتِ مواصلات نے ایک بیان میں کہا کہ ’’محکمہ ڈاک (ڈی او پی) نے مرکزی بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز بورڈ (سی بی آئی سی) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز پر عمل کرتے ہوئے ڈاک چینل کے ذریعے کی جانے والی برآمدات کے لیے ڈیوٹی ڈرا بیک، برآمدی مصنوعات پر محصولات اور ٹیکسوں میں رعایت (آر او ڈی ٹی ای پی) اور ریاستی و مرکزی ٹیکسوں و محصولات پر رعایت (آر او ایس سی ٹی ایل) جیسے برآمدی فوائد کو۱۵؍ جنوری۲۰۲۵ء سے نافذ کر دیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK