• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی سی سی آئی کے سالانہ کنٹریکٹ لسٹ کا اعلان، کوہلی اور روہت گریڈ-اے سے باہر

Updated: February 09, 2026, 9:55 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز۲۶۔۲۰۲۵ءسیزن کے لیے ہندوستانی ٹیم کے سینئر مرد اور سینئر خواتین کھلاڑیوں کے سالانہ پلیئر کنٹریکٹس کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو گریڈ-بی میں رکھا گیا ہے۔ یہ کنٹریکٹس یکم اکتوبر ۲۰۲۵ء سے ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۶ء تک مؤثر رہیں گے۔

Rohit Sharma And Virat Kohli.Photo:INN
وراٹ کوہلی اور روہت شرما۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی  کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز۲۶۔۲۰۲۵ءسیزن کے لیے ہندوستانی ٹیم کے سینئر مرد اور سینئر خواتین کھلاڑیوں کے سالانہ پلیئر کنٹریکٹس کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو گریڈ-بی میں رکھا گیا ہے۔ یہ کنٹریکٹس یکم اکتوبر ۲۰۲۵ء سے ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۶ء تک مؤثر رہیں گے۔
یہ معاہدے  ہندوستانی کرکٹ میں ایک واضح نسلی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں شبھ من گل کو جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کے ساتھ سینئر مردوں کے گریڈ اے میں شامل کیا گیا ہے۔ بمراہ ٹاپ گریڈ میں واحد تیز گیند باز ہیں، جو ہر طرح کے حالات میں ان کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ رویندر جڈیجا کو گریڈاے میں برقرار رکھنا ایک آل راؤنڈر کے طور پر ان کی قدر کو ظاہر کرتا ہے۔
گریڈ سی سب سے بڑی فہرست ہے، جس میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اور فارمیٹ اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کا امتزاج شامل ہے۔ اس میں اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، عرشدیپ سنگھ، سنجو سیمسن، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، شریس ایئر اور رتوراج گائیکواڑ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ دھرو جوریل، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی اور سائی سدرشن  جیسے نوجوانوں کو بھی مسلسل شاندار کارکردگی کے بعد انعام دیا گیا ہے۔ وہیں کے ایل راہل، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، شریس ایئر، کلدیپ یادو اور یشسوی جیسوال جیسے کھلاڑیوں کو گریڈ بی میں جگہ ملی ہے۔
ٹیم انڈیا (سینئر مرد) سالانہ کنٹریکٹ  ۲۶۔۲۰۲۵ء:
گریڈ-اے: شبھ من گل، جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجا۔
گریڈ-بی: واشنگٹن سندر، روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، کلدیپ یادو، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو اور شریس ایئر۔
گریڈ-سی: اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، شیوم  دوبے، سنجو سیمسن، عرشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، دھرو جوریل، ہرشیت رانا، ورون چکرورتی، نتیش کمار ریڈی، ابھیشیک شرما، سائی سدرشن، روی بشنوئی اور رتوراج گائیکواڑ۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’او رومیو‘‘ کے لیے وِکرانت میسی اور تمنا بھاٹیہ نے ایک روپیہ بھی فیس نہیں لی

دوسری جانب، خواتین کھلاڑیوں میں ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا، جمیما روڈریگز اور دپتی شرما گریڈ-اے فہرست میں شامل ہیں۔ خواتین کے کنٹریکٹس میں کئی نوجوان نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ شیفالی ورما، رچا گھوش، سنیہ رانا، یستیکا بھاٹیہ اور ہرلین دیول جیسی کھلاڑی گریڈ-بی اور گریڈ-سی میں شامل ہیں جبکہ اوما چھیتری، کرانتی گوڑ اور کاشوی گوتم جیسے نئے چہروں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے :سرمائی اولمپکس :افتتاحی تقریب میں علامتی تنازع، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

ٹیم انڈیا (سینئر خواتین) سالانہ کنٹریکٹ ۲۶۔۲۰۲۵ء:
گریڈ-اے: ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا، جمیما روڈریگز، دپتی شرما۔
گریڈ-بی: رینوکا ٹھاکر، شیفالی ورما، رچا گھوش، اسنیہ رانا۔
گریڈ-سی: رادھا یادو، امن جوت کور، پرتیکا راول، کرانتی گوڑ، اوما چھیتری، اروندھتی ریڈی، شری چرنی، یستیکا بھاٹیہ، ہرلین دیول، کاشوی گوتم، جی کملنی، ویشناوی شرما اور تیجل ہسبنیس۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK