وشال بھاردواج کی فلم ’’او رومیو‘‘ کی ریلیز میں اب چند ہی دن باقی ہیں۔ یہ فلم۱۳؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کے تعلق سے وشال بھاردواج کافی پُرجوش ہیں۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 9:21 PM IST | Mumbai
وشال بھاردواج کی فلم ’’او رومیو‘‘ کی ریلیز میں اب چند ہی دن باقی ہیں۔ یہ فلم۱۳؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کے تعلق سے وشال بھاردواج کافی پُرجوش ہیں۔
وشال بھاردواج کی فلم ’’او رومیو‘‘ کی ریلیز میں اب چند ہی دن باقی ہیں۔ یہ فلم۱۳؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کے تعلق سے وشال بھاردواج کافی پُرجوش ہیں۔ فلم کی کاسٹنگ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وِکرانت میسی اور تمنا بھاٹیہ نے اس فلم میں بغیر کسی فیس کے کام کیا ہے۔
اس آنے والی فلم میں شاہد کپور، ترپتی ڈمری، اویناش تیواری، نانا پاٹیکر، فریدہ جلال، دِشا پاٹنی اور تمنا بھاٹیہ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ وِکرانت میسی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر وشال بھاردواج نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وِکرانت میسی اور تمنا بھاٹیہ نے کہانی پر اعتماد اور فلمساز کے لیے احترام کے باعث بغیر کسی فیس کے اس پروجیکٹ میں کام کیا۔ وِکرانت میسی نے کئی سال پہلے، جب وہ ایک ابھرتے ہوئے اداکار تھے، اس فلم کے لیے ہاں کہی تھی۔ فلم ’’۱۲؍ویں فیل‘‘جیسی کامیاب فلم کے بعد بھی انہوں نے اپنا وعدہ نبھایا۔
بھاردواج کے مطابق وِکرانت کو ان کی فلم ’’مقبول‘‘ دیکھ کر فلم انڈسٹری میں آنے کی تحریک ملی تھی، اسی لیے یہ اسپیشل اپیئرنس ان کے لیے ایک طرح کا خراجِ تحسین تھا۔ وِکرانت نے تقریباً ۸؍ سے ۹؍ دنوں تک شوٹنگ کی اور ایک مؤثر اداکاری پیش کی، جو کہانی کے لیے بہت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہند۔پاک ورلڈ کپ میچ: حتمی فیصلہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
وشال بھاردواج نے تمنا بھاٹیہ کی محنت اور فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ تمنا نے ایک روپیہ لیے بغیر فلم میں کام کیا ہے۔ ان کا کردار اگرچہ چھوٹا ہے، مگر فلم میں ایک بڑے پلاٹ کو سامنے لانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمنا نے فوراً ہامی بھر ی اور طے شدہ وقت سے زیادہ، یعنی تقریباً ۱۲؍ دن تک شوٹنگ کی۔ انہوں نے ورکشاپ اور ریہرسل میں بھی پوری لگن سے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھئے:نئے مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی ۴ء۶؍ فیصد سےبڑھنے کا امکان
وشال بھاردواج کی فلم ’’او رومیو‘‘ ۷۵؍ سے۸۰؍ کروڑ روپے کے بڑے بجٹ میں تیار کی گئی ہے۔ فلم کے او ٹی ٹی اور سیٹیلائٹ حقوق پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ ’’او رومیو‘‘ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے، جسے ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔’’او رومیو‘‘ حسین زیدی کی کتاب ’’مافیا کوئنز آف ممبئی‘‘ پر مبنی ہے، جس میں شاہد کپور نے مافیا ڈان حسین اُسترا کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ترپتی ڈمری سپنا کے کردار میں نظر آئیں گی۔