اداکار فہد فاصل نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ہدایتکار مہیش نارائنن کی بے حد انتظار کی جانے والی تھرلر فلم ’’پیٹریوٹ‘‘ میں منفی کردار نبھا رہے ہیں، جس میں ملیالم سنیما کے دونوں سپر اسٹارز مموٹی اور موہن لال مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 9:57 PM IST | New Delhi
اداکار فہد فاصل نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ہدایتکار مہیش نارائنن کی بے حد انتظار کی جانے والی تھرلر فلم ’’پیٹریوٹ‘‘ میں منفی کردار نبھا رہے ہیں، جس میں ملیالم سنیما کے دونوں سپر اسٹارز مموٹی اور موہن لال مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اداکار فہد فاصل نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ہدایتکار مہیش نارائنن کی بے حد انتظار کی جانے والی تھرلر فلم ’’پیٹریوٹ‘‘ میں منفی کردار نبھا رہے ہیں، جس میں ملیالم سنیما کے دونوں سپر اسٹارز مموٹی اور موہن لال مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ فلم رواں سال ۲۳؍ اپریل کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
فہد فاصل، جو حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے، نے اسٹیج پر یہ انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا ’’میں ’’پیٹریوٹ‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کر رہا ہوں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’آویشم‘ کے سیکوئل کی بھی تصدیق کی۔ دریں اثنا، فلم’’پیٹریوٹ‘‘ کے پروڈیوسرز نے تصدیق کی ہے کہ موہن لال نے فلم میں اپنے حصے کی ڈبنگ مکمل کر لی ہے۔
فلم کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پرپروڈیوسرز نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں موہن لال ڈبنگ کے بعد انگوٹھا اوپر کیے نظر آ رہے ہیں اور اس کے ساتھ لکھا کہ ’’کچھ آوازیں صرف بولتی نہیں، وہ لمحات کی تعریف بن جاتی ہیں۔ موہن لال نے ’’پیٹریوٹ‘‘ کے لیے ڈبنگ مکمل کر لی ہے۔۲۳؍ اپریل سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں۔‘‘ اس سال۴؍ جنوری کو فلمسازوں نے اعلان کیا تھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سرمائی اولمپکس :افتتاحی تقریب میں علامتی تنازع، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان
فلمساز نے سوشل میڈیا پر لکھاتھا کہ ’’یہ ایک اختتام ہے۔ خون، پسینہ، یقین۔ #’’پیٹریوٹ‘‘ آگے بڑھ رہی ہے۔ بڑے پردے پر ملاقات ہوگی۔‘‘اس موقع پر انہوں نے سیٹ پر موجود تمام اداکاروں کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو بھی شیئر کی۔یہ فلم، جس نے اعلان کے بعد ہی زبردست توقعات پیدا کر دی تھیں، میں مموٹی اور موہن لال کے علاوہ فہد فاصل، کنچاکو بوبن، نین تارا اور ریوَتی جیسے نامور اداکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’او رومیو‘‘ کے لیے وِکرانت میسی اور تمنا بھاٹیہ نے ایک روپیہ بھی فیس نہیں لی
گزشتہ سال جاری کیا گیا فلم کا ٹیزر شائقین اور فلم بینوں کے جوش و خروش کو مزید بڑھا گیا۔ٹیزر کا آغاز ایک وائس اوور سے ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے ’’مجھے یاد ہے ایک وقت تھا جب اس ملک کو وہ دونوں کنٹرول کرتے تھے۔ ان برسوں میں انہوں نے صرف پیروکار ہی نہیں بنائے، بلکہ ایمان اور اعتماد بھی حاصل کیا۔‘‘