Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہد آفریدی سے ملاقات کرتے ہوئے اجے دیوگن کا پرانا ویڈیو وائرل

Updated: July 21, 2025, 5:05 PM IST | Mumbai

’’آپریشن سیندور‘‘کے بعد اجے دیوگن کا شاہدآفریدی کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تنقیدوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین نے کہاکہ ’’دیش بھکتی صرف فلموں میں ہے۔‘‘

A scene from Ajay Devgn`s viral video. Photo: X
اجے دیوگن کے وائرل ویڈیو کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ’’آپریشن سیندور‘‘ کے تعلق سے جاری تنازع کے درمیان اجے دیوگن اور سابق پاکستانی اداکار شاہد آفریدی کا ایک پرانا ویڈیو دوبارہ سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور جس پر سخت تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ ورلڈ چمپئن لیجنڈزان برمنگھم ۲۰۲۴ء کے اس وائرل ویڈیو میں اجے دیوگن کو ایجبسٹن اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس وقت ان کی یہ ملاقات عام تھی لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے درمیان یہ ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ایک ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارف نے اپنے پوسٹر میں اجے دیوگن پر ’’موقع پرست‘‘ ہونے کاالزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی قوم پرستی کا دعویٰ ایک ’’ پی آر اسٹنٹ ‘‘ ہے۔ ‘‘ دوسرے صارف نے تنقید کی ہے کہ ’’دیش بھکت، آئی ٹی سیل کے پسندیدہ اجے دیوگن شاہد آفریدی کے ساتھ لطف اندروز ہورہے ہیں۔ وہ سانگھیس جنہوں نے ترکی کا دورہ کرنے پر عامر خان پر تنقید کی تھی، اب خاموش ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بھوک کی شدت سےگزشتہ ۲۴؍ گھنٹے میں ۱۹؍فلسطینی جاں بحق، یواین نمائندہ فرانسسکا البانیز اسرائیل پر برہم

اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘
اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘کی ریلیز سے قبل ہی اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے ایکس پر ٹویٹ کیا ہے کہ ’’اجے دیوگن شاہد آفریدی سے مل رہے ہیں، ان کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ بھی ریلیز ہورہی ہے، آپ سب جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔‘‘ دیگر صارفین نے اجے دیوگن پر اپنے مفاد کیلئے اپنی شخصیت کو تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’وہ حب الوطنی پر مبنی کردار نبھاتے ہیں۔‘‘ دوسرے صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’اجے دیوگن پاکستانی دہشت گرد شاہد آفریدی سے بات چیت کررہے ہیں، جلد ہی بہت کچھ ہونے والا ہے۔‘‘  

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو غزہ سے نکالنے کیلئے امریکہ سے مدد مانگی ہے: رپورٹ

ہندوستان اور پاکستان کا میچ منسوخ
ہندوستانی کھلاڑیوں، جن میں شیکھر دھون بھی شامل ہیں، کے ورلڈ چمپئن آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) سے نکلنے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متوقع میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ اپریل میں ہونے والے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اس کے فوراً بعد ’’آپریشن سیندور‘‘کے بعد لیا گیا ہے۔ مشہور کھلاڑیوں جیسے سریش رائنا اور شیکھر دھون نے عوامی طور پر اس میچ کا حصہ بننے سے انکار کیا ہےجبکہ دیگر کھلاڑیوںنے کر دیا ہے جبکہ ذرائع نے کہا ہے کہ دیگرافراد نے بھی اسی طرح کے جذبے کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بامبے ہائی کورٹ نے ۷/۱۱ ممبئی ٹرین دھماکوں کے تمام ۱۲ ملزمین کو بری کر دیا

’’آپریشن سیندور‘‘
یاد رہے کہ ۷؍مئی ۲۰۲۵ء کو ہندوستان نے پاکستان پر آپریشن سیندور لانچ کیا تھا جو اپریل ۲۰۲۵ء میں پہلگام دہشت گردانہ کے بعد جوابی حملہ تھا۔ اس آپریشن میں ہندوستان نے براہ موس اور ایڈوانسڈ ایئرکرافٹ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردانہ خیموں اور فضائی ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ فضائی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے انفراسٹرکچر کونقصان پہنچا تھا جس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK