Inquilab Logo Happiest Places to Work

کام کرنے کے طریقے پر سائی مانجریکر نے کہا:ٹرینڈ نہیں بلکہ مضبوط کہانیوں پر میری توجہ

Updated: May 06, 2026, 1:23 PM IST | Mumbai

تفریحی دنیا میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ فنکار تیزی سے کامیابی حاصل کرنے اور ٹرینڈ کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اداکارہ سائی مانجریکر اس کے بالکل برعکس سوچ رکھتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک اچھا فنکار بننے کے لیے وقت دینا ضروری ہوتا ہے۔

Saiee Manjrekar.Photo:INN
سائی مانجریکر۔ تصویر:آئی این این

 تفریحی دنیا میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ فنکار تیزی سے کامیابی حاصل کرنے اور ٹرینڈ کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اداکارہ سائی مانجریکر اس کے بالکل برعکس سوچ رکھتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک اچھا فنکار بننے کے لیے وقت دینا ضروری ہوتا ہے اور ہر پروجیکٹ سوچ سمجھ کر منتخب کرنا چاہیے، تاکہ ان کا کام طویل عرصے تک لوگوں کے دلوں میں برقرار رہے۔
سائی مانجریکر نے اپنے کام کرنے کے انداز پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا ’’اب مجھے یہ سمجھ آ گیا ہے کہ ایک اداکار کے طور پر خود کو وقت دینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ میں آج کل کے ٹرینڈ کے پیچھے بھاگنے پر یقین نہیں رکھتی، بلکہ ایسے کام کرنا چاہتی ہوں جو ایک فنکار کے طور پر مجھے آگے بڑھنے میں مدد کریں۔ میرا ماننا ہے کہ جب کوئی کام دل سے کیا جاتا ہے تو وہ لوگوں پر گہرا اثر چھوڑتا ہے اور طویل عرصے تک یاد رکھا جاتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ادیوی شیش نے دو نئی رومانوی فلموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا:میں ایک ہی زون میں نہیں رہنا چاہتا

سائی نے مزید کہا، ’’میں ہر پروجیکٹ کے ساتھ خود کو بہتر بنانا چاہتی ہوں۔ جلدبازی میں کام کرنے کے بجائے اپنے ہی طریقے سے آگے بڑھنا پسند کرتی ہوں۔ میرے لیے کیریئر میں طویل عرصے تک قائم رہنا تبھی ممکن ہے جب میں اپنے کام کے تئیں ایماندار رہوں اور وہی کہانیاں منتخب کروں جن سے میں خود بھی جڑاؤ محسوس کرتی ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فلوٹیلا کے دوکارکنان کی حراست میں مزید توسیع

انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کے ساتھ وہ اپنے ہر کردار میں سچائی اور گہرائی لانے کی کوشش کرتی ہیں۔بتا دیں کہ سائی مانجریکر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’انڈیا ہاؤس‘ کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ یہ فلم آزادی سے پہلے کے دور کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں اس وقت کے سماجی اور ثقافتی پہلوؤں کو بڑے پیمانے پر دکھایا جائے گا۔ اس فلم کو رام چرن اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے پروڈیوس کر رہے ہیں، اور یہ ان کا پہلا پروڈکشن پروجیکٹ بھی ہے۔ فلم کو ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں میں ایک ساتھ شوٹ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK