• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لاکھوں شہریوں کو فلاحی اسکیموں سے باہر کرنے کی سازش ؟

Updated: November 06, 2026, 9:43 AM IST | Agency | New Delhi

مرکزی وزیر للن سنگھ کے ووٹر آئی ڈی والے بیان پر کانگریس کا شدید ردعمل ، کہا کہ بی جے پی غریبی بڑھانا چاہتی ہے۔

Union Minister Lalan Singh. Photo: INN
مرکزی وزیر للن سنگھ۔ تصویر: آئی این این

مرکزی وزیر برائے پنچایتی راج راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو ان کے آدھار نمبروں کی بنیاد پر کی جانے والی ادائیگیوں کی جگہ جلد ہی ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت ان کے بایومیٹرک اور ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگیاں کی جائیں گی۔ یہ بیان انہوں نے گزشتہ دنوں ایک قومی ورکشاپ کے دوران دیا تھا جس پر کانگریس نےسخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا  اور کہا ہے کہ اس قدم کے ذریعہ لاکھوں ہندوستانیوں کو جمہوری و فلاحی دونوں نظاموں سے باہر دھکیلنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

پون کھیڑا نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کرکے کہا کہ ’’مرکزی وزیر للن سنگھ کے مطابق آدھار کی جگہ ووٹر شناختی کارڈ لے گا۔ یہی شروع سے بی جے پی کا منصوبہ تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: وسط مدتی انتخابات میں جین زی امیدواروں کی تاریخ ساز کامیابی

وہ لکھتے ہیں کہ ’’ایس آئی آر کی کارروائی کے ذریعہ الیکٹورل لسٹس سے پہلے ہی کم از کم۱۳؍کروڑ ہندوستانیوں کے نام خارج  کئے جا چکے ہیں۔ اب ووٹر شناختی کارڈ نہ ہونے کو راشن، رہائش، ہیلتھ انشورنس اور روزگار کی گارنٹی جیسی سہولتوں سے محروم کرنے کی بنیاد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔‘‘

پون کھیڑا نے مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے ووٹر لسٹ سے نام خارج کر کے لوگوں کو ان کی سیاسی آواز سے محروم کرو، پھر ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی بنیاد پر انہیں فلاحی سہولتوں اور مراعات سے بھی محروم کر دو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ لاکھوں ہندوستانیوں کو جمہوری اور فلاحی دونوں نظاموں سے باہر دھکیل دیا جائے گا۔ کانگریس لیڈر نے اس سلسلے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں دوسرے درجے کا شہری بنا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK